غزہ: بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (ICRC)  کاکہنا ہے کہ غزہ میں جاری خونریز صورتحال کے خاتمے اور شہریوں کے دکھ درد کو کم کرنے کے لیے ایک پائیدار جنگ بندی ناگزیر ہے اور ادارہ تیار ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گمشدہ خاندانوں کو دوبارہ ملانے اور امداد کی محفوظ ترسیل میں اپنا کردار ادا کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریڈ کراس کی صدر میریانا سپولیارچ نے کہا کہ ایک مستقل جنگ بندی ہی زندگیوں کو بچانے اور موت و تباہی کے اس شیطانی چکر کو توڑنے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس کی ٹیمیں غیر جانب دار ثالث کے طور پر یرغمالیوں اور قیدیوں کی واپسی کے عمل میں تعاون کے لیے تیار ہیں جبکہ غزہ میں پھنسے ہوئے شہریوں کو محفوظ انداز میں امداد کی ترسیل کے لیے بھی تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی  جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی خاندانوں کو اپنے پیاروں کی رہائی کے انتظار کی اذیت برداشت کرنا پڑ رہی ہے،  ہزاروں فلسطینی قیدی بدستور اسرائیلی جیلوں میں ہیں،  ان کے اہلِ خانہ ہر لمحہ ان کی رہائی کی آس میں ہیں۔

ریڈ کراس کے صدر نے کہاکہ غزہ میں عام شہری ناقابلِ تصور مصائب کا شکار ہیں،  متواتر بمباری اور انسانی امداد پر سخت پابندیوں نے زندگی کے تمام پہلو مفلوج کر دیے ہیں،  غزہ میں انسانی امداد کو مکمل سہولیات کے ساتھ بحال کیا جائے اور اسے ان افراد تک پہنچایا جائے جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک 148 یرغمالیوں اور 1,931 قیدیوں کی رہائی میں سہولت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ شہداء کی میتوں کی واپسی کا عمل بھی مکمل احترام کے ساتھ جاری ہے تاکہ ان کے اہلِ خانہ سوگ منا سکیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت کا آغاز 7 اکتوبر 2023  سے شروع ہوا، صیہونی فورسز  کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ آج تک جاری ہے، ان حملوں کے دوران اسرائیل نے امریکی حمایت سے غزہ میں انسانی امداد کے نام پر دہشت گردانہ کارروائیاں کیں، جن میں اسپتالوں، اسکولوں، امدادی مراکز اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہےکہ  اب تک غزہ میں 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی، غذائی قلت، ادویات کی کمی اور اسپتالوں پر بمباری کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اجتماعی سزا قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ریڈ کراس

پڑھیں:

امارات دنیا کا سب سے بڑا امداد کرنے والا ملک قرار

اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات کو دنیا کا سب سے بڑا امداد کرنے والا ملک قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں امداد فراہم کررہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سالانہ امداد 1.5 ارب ڈالر رہی، فلسطین کو 2025 میں سب سے زیادہ امداد فراہم کی۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کیلئےعالمی امداد کا 44 فیصد امارات سے بھیجا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سوڈان بحران کے لیے600 ملین ڈالر امداد فراہم کی،جبکہ 90 ہزار ٹن انسانی امداد پہنچائی۔

متحدہ عرب امارات نے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے فوری امداد پہنچائی، عالمی بحرانوں میں عرب امارات کا تیز تر ردعمل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امارات دنیا کا سب سے بڑا امداد کرنے والا ملک قرار
  • اسرائیلی فوج نےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتےہوئے مزید23فلسطینی شہیدکردیئے
  • غزہ میں غیر ملکی فورس کی تعیناتی فساد کا باعث بن سکتی ہے، حافظ نعیم
  • اسلامی دنیا کی حمایت سے طے پانے والا ’ غزہ امن منصوبہ‘ اور پاکستان کا مؤقف
  • فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے  میں 13 افراد شہید، متعدد زخمی
  • اسرائیل نے جنگ بندی معاہدےکی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا، 13 افراد جاں بحق
  • عبرانی زبان میں درجنوں شاندار اور حیران کن موضوعات پر ڈاکومنٹریز بنائی جا سکتی ہیں، تسنیم نیوز
  • اسرائیل نے جنگ بندی کی پرواہ کیے بغیر لبنان پر دھاوا بول دیا، 13 افراد جاں بحق
  • عبرانی زبان میں درجنوں شاندار اور حیران کن موضوعات پر ڈاکمنٹریز بنائی جا سکتی ہیں، تسنیم نیوز
  • مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں پر چاقو بردار شخص کا حملہ؛ ایک ہلاک اور 3 زخمی