کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کیسپرسکی کی ایک حالیہ سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 69.5 فیصد ملازمین اور کاروباری افراد کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں اور ان کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ چکا ہیجب ان کے ساتھیوں (39.5 فیصد)، دوستوں یا رشتہ داروں (30 فیصد) نے ان کے ان لاک کمپیوٹر پر مذاق کیا۔ ان شرارتوں میں اکاؤنٹس سے مزاحیہ پیغامات یا ای میلز بھیجنا، ڈیسک ٹاپ کا اسکرین شاٹ بطور وال پیپر لگانا، یا غیر متوقع تصاویر اور نوٹس رکھنا شامل تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف 1.

8 فیصد افراد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے خود ایسے مذاق کیے۔کیسپرسکی کے ماہرین کے مطابق اسی نوعیت کے حربے سائبر حملہ آور بھی استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک فشنگ ویب سائٹ نئی ونڈو میں فل اسکرین موڈ میں کھل سکتی ہے، جس سے براؤزر کی اصل ایڈریس بار غائب ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بجائے حملہ آور ایک جعلی براؤزر بار کی تصویر لگاتے ہیں جس میں کسی معروف ادارے کا درست لنک دکھایا جاتا ہے۔

اس پر مختلف قسم کے پیغامات (بصری یا آڈیو) جیسے‘‘آپ کا کمپیوٹر لاک ہو گیا ہے’’یا‘‘جرمانہ ادا کریں’’ظاہر کیے جاتے ہیں۔کیسپرسکی نے خبردار کیا ہے کہ مختصر لنکس اور کیو آر کوڈز بھی خطرناک ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ غیر متوقع ڈاؤن لوڈز یا جعلی ویب سائٹس کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ کیسپرسکی کے ٹیکنالوجی کنسلٹنٹ برانڈن ملر کا کہنا ہے دوستانہ مذاق اگرچہ مالی نقصان یا ڈیٹا چوری کا باعث نہیں بنتے، مگر پھر بھی یہ خوشگوار نہیں ہوتے۔

ہمیشہ محتاط رہیں، مضبوط پاس ورڈز استعمال کریں اور اپنے آلات لاک رکھیں۔کیسپرسکی نے مشورہ دیا ہے کہ اپنے کمپیوٹر یا ڈیوائس کو بغیر نگرانی کے نہ چھوڑیں۔ ہر ڈیوائس اور سروس کے لیے الگ اور مضبوط پاس ورڈ رکھیں۔ پاس ورڈ مینیجر استعمال کریں تاکہ یاد رکھنے میں آسانی ہو۔ فشنگ ای میلز کی پہچان کریں ظ بھیجنے والے کے ایڈریس، مشکوک فائل اٹیچمنٹ، یا غیر واضح فوری پیغامات پر توجہ دیں۔

صرف معتبر ذرائع سے آنے والی ای میلز یا لنکس کھولیں، اور اگر شک ہو تو بھیجنے والے سے کسی متبادل ذریعے سے رابطہ کریں۔ اپنے ادارے میں سائبر سیکیورٹی آگاہی پروگرام، جیسیکیسپرسکی آٹومیٹڈ سکیورٹی آگاہی پلیٹ فارم ، اپنائیں۔ اپنے سسٹم پر جدید سیکیورٹی سلوشنز، جیسے کیسپرسکی نیکسٹ یا کیسپرسکی پریمئیم نصب کریں۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن)وزارت آئی ٹی نے سائبر سیکورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا اوروفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اتھارٹی اہم قومی انفراسٹرکچر کیلیے سائبر سیکورٹی اقدامات تجویز کرے گی۔دستیاب دستاویز کے مطابق سائبر سیکورٹی اتھارٹی ملک میں سائبر سیکورٹی اقدامات نافذ کرے گی۔وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق سائبر سیکورٹی ایکٹ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کیلیے بھیج دیا گیا ہے، نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی ملک گیر ڈیجیٹل تحفظ کا فریم ورک فراہم کرتی ہے، سائبر سیکورٹی پالیسی پر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروگرام کے تحت نفاذ جاری ہے، سیکیور ڈیٹا ایکسچینج لئیر، ڈیجیٹل شناخت کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ دستاویز کے مطابق نادرا، ایف بی آر، ٹیلی کام کے ڈیٹا کو اہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر قرار دے دیا گیا، اہم اداروں کے انفارمیشن سسٹمز کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سسٹمز کو بھی اہم قرار دینے کا عمل جاری ہے، نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی کے قیام تک سرٹ کونسل فعال ہے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • آن لائن حملوں میں اضافہ؛ حکومت کا سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا اہم فیصلہ
  • ! ہینڈ بیگزا‘‘ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
  • برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں کو مشورہ
  • حکومت کا ملک بھر میں سائبر سکیورٹی قائم کرنے فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
  • وفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
  • ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • کنٹرول رومز قائم، شہری بلاخوف و خطر حق رائے دہی استعمال کریں: الیکشن کمشنر پنجاب
  • این اے 129 میں ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اور (ن) لیگ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں، حماد اظہر