پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے اونچی چوٹی سر کرلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے عالمی سطح پر مشہور سیون سمٹس چیلنج مکمل کر لیا۔
سات براعظموں میں سات سال کی محنت اور سفر کے بعد یہ کامیابی نہ صرف اسد علی میمن کے لیے بلکہ پاکستان اور عالمی کوہ پیمائی کے شعبے کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوئی ہے۔
سیون سمٹس چیلنج میں دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنا شامل ہے اور اسد علی میمن کے اس کارنامے نے پاکستانی پرچم کو عالمی سطح پر بلند کر دیا ہے۔
یہ کامیابی اسد علی میمن کی عزم، حوصلے اور عالمی کوہ پیمائی میں پاکستان کی نمایاں موجودگی کا مظہر ہے۔
اپنی کامیابی کے بعد اوشیانا کی چوٹی سے پاکستانی پرچم تھامے ایک ویڈیو پیغام میں اسد علی میمن نے کہا کہ وہ اس وقت ساتویں براعظم کی بلند ترین چوٹی پر موجود ہیں اور یوں وہ مشن جو سات برس قبل شروع کیا گیا تھا، آج مکمل ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنا پرچم لہرایا ہے اور میں فخر سے کہتا ہوں، پاکستان زندہ باد، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔“
اسد علی میمن نے کہا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کے لیے ایسی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے جو ملک، عوام اور ہم وطنوں کے لیے فخر کا باعث ہوں۔
انہوں نے عوام سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے اپنا مقصد حاصل کر لیا، اب آنے والے کوہ پیماؤں کو بھی آپ لوگ اسی طرح سپورٹ کیجیے، جیسے آپ نے مجھے سپورٹ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسد علی میمن نے کے لیے
پڑھیں:
ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔