غزہ جنگ بندی: یو این ادارے فوری امدادی کارروائیوں کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد انسانی امداد کی فراہمی کے توسیعی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں اور رکاوٹیں ختم ہوتے ہی ادارے کی ٹیمیں بڑے پیمانے پر امداد مہیا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں گی۔
انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ویڈیو لنک کے ذریعے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو خطے میں تحفظِ زندگی کے اقدامات کی بنیاد بننا چاہیے۔
تمام فریقین اس مںصوبے کو اجتماعی عزم اور فراخ دلی سے اپنائیں کیونکہ اس پر عملدرآمد سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ٹام فلیچر نے امدادی منصوبے کے تحت جن کارروائیوں کی تفصیل بتائی ہے ان کے تحت اقوام متحدہ کی ٹیمیں درج ذیل اقدامات کریں گی۔
(جاری ہے)
سکول جانے کی عمر کے 7 لاکھ بچوں کے لیے عارضی تعلیمی مراکز کی بحالی اور انہیں تعلیمی مواد اور سکول کے ضروری سامان کی فراہمی۔
تحفظ کی ضمانتٹام فلیچر نے واضح کیا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے شہریوں بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے اَن پھٹے بارودی مواد کو ڈھونڈ کر تلف کرنا ہو گا تاکہ اپنے علاقوں اور گھروں کی جانب واپس لوٹنے والے لوگوں کے لیے خطرات میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے امدادی منصوبے پر عملدرآمد اور ضرورت مند لوگوں تک امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے درج ذیل دس شرائط بیان کی ہیں:
ہفتہ وار کم از کم 19 لاکھ لیٹر ایندھن کی مسلسل فراہمی۔کھانا بنانے کے لیے درکار گیس کی ترسیل بحال کرنے کے اقدامات۔زیادہ سے زیادہ راستوں سے امدادی سامان کی ترسیل۔امداد پہنچانے کے لیے بڑی تعداد میں فعال گزرگاہوں کی دستیابی، اقوام متحدہ کے امدادی قافلوں کو تیزی سے مطلوبہ مقامات تک پہنچانے کے لیے اضافی الیکٹرانک سکیننگ آلات کی فراہمی۔امدادی قافلوں کی گزرگاہوں پر سلامتی کی ضمانت۔ضروری بنیادی ڈھانچے کی بحالی۔امدادی کارکنوں کا تحفظ۔غیر سرکاری تنظیموں کی رسائی کو آسان بنانے بشمول ان کی رجسٹریشن کو برقرار رکھنے کے اقدامات۔غزہ بھر میں ہر جگہ ضرورت مند شہریوں کے لیے انسانی امداد کی فوری اور بلا رکاوٹ دستیابی۔شہریوں کو ضروری مالی معاونت کی فراہمی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سامان کی فراہمی اقوام متحدہ کے اقدامات افراد کو کی بحالی کرنے کے کے نظام کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی برآمدگان پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کے سفارشات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے پانچ سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجودہ رقم کے بہترین استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم کو صرف ملکی برآمدات میں اضافے، متعلقہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، برآمدی سیکٹر کی افرادی قوت کی ہنر مندی، ٹریننگ اور عالمی معیار کی جدید سہولتوں کے لیے استعمال کیا جائے اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت جاری پروگرام اور تمام سکیمز کی بھی تھرڈ پارٹی اڈٹ کروایا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کردار کا اصلاحاتی جائزہ اور تشکیل نو کی جائے، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا غیر متعلقہ اور غیر منطقی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی برآمدی اشیا کی تشہیر اور پروموشن وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے صنعت کاروں کو فوری طور پر ہر ممکن سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، اہم سرکاری اداروں میں کلیدی تعیناتیوں اور بورڈز کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، اب فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے، قیدی نمبر 804کو گھر... وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات ملک میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہے، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم