کونسی غذا جگر کی عام بیماری سے بچا سکتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ فائبر سے بھرپور غذا جگر کی ایک عام بیماری (جو کہ غذائی فرکٹوز کے سبب ہوتی ہے) سے بچا سکتی ہے یا اس کو کم کر سکتی ہے۔
بڑی مقدار میں فرکٹوز کی کھپت (بالخصوص سافٹ ڈرنک جیسے پروسیسڈ اشیاء میں موجود اضافی مٹھاس) سے جمع ہونےو الی چکنائی جگر کو نقصان پہنچانے کا سبب بب سکتی ہے
یہ کیفیت فیٹی لیور بیماری کی ایک قسم کا سبب بن سکتی ہے جس کی علامات سوزش، زخم اور جگر کی مستقل خرابی شامل ہیں۔
محققین کے مطابق مریضوں میں وزن کی وجہ سے جگر کی اس بیماری کی تشخیص مشکل ہوتی ہے۔
ماضی کی مطالعوں میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ اگر اس کیفیت کا علاج نہ کیا جائے تو یہ قلبی مرض کی صورت بھی اختیار کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعدیہ امام نے بیٹی کی بیماری کے حوالے سے دردناک واقعہ بیان کردیا
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب کی بیماری کے حوالے سے دردناک واقعہ بیان کردیا۔
سعدیہ امام 2012 میں شادی کے بعد جرمنی منتقل ہوگئی تھیں جہاں ان کی بیٹی میرب 2014 میں پیدا ہوئی۔
حال ہی میں وہ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی بیماری کو اپنی ہی غفلت کا نتیجہ قرار دیا۔
سعدیہ امام نے بتایا کہ میرب اگست میں پیدا ہوئی تھی اور جرمنی میں ستمبر، اکتوبر، نومبر کا موسم بہت شدید ہوتا ہے۔ مجھے مشورہ ملا کہ اسے گرم رکھوں لیکن میں یہ بھول گئی کہ گھر پہلے ہی ہیٹر سے گرم تھا۔ میں نے اسے ضرورت سے زیادہ لپیٹ دیا جس کی وجہ سے بخار نے اسے متاثر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی دوران میرب کو بخار کے باعث پہلا فِٹ آیا، یہ میری ناسمجھی تھی۔ خدا کا شکر کہ عدنان فوراً آئے اور ہم اسے اسپتال لے گئے۔ اس کے منہ سے جھاگ آرہی تھی۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ ایک بار یہ مسئلہ شروع ہو جائے تو نو سال کی عمر تک دوبارہ بھی ہوسکتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد میرب کو چار مزید فِٹس آئے اور اب وہ اس کا سالانہ چیک اپ کرواتی ہیں۔
سعدیہ امام نے گفتگو کے آخر میں کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا سبق ہے اور والدین کو چاہیے کہ بچے کی نگہداشت میں ضرورت سے زیادہ احتیاط سے بھی گریز کریں کیونکہ یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔