بوبی دیول کے بیٹے اداکاری کی دنیا میں کب قدم رکھیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار بوبی دیول نے اپنے بیٹوں آریامن اور دھرم دیول کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بوبی دیول اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔ تین دہائیوں پر محیط فنی سفر کے باوجود وہ آج بھی نئی توانائی کے ساتھ فلموں اور ویب سیریز میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان دنوں بوبی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ڈیبیو سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں بوبی دیول نے اپنے بڑے بیٹے آریامن کے بارے میں کہا کہ وہ اپنی محنت اور عزم کے ذریعے بالی ووڈ میں جگہ بنانا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق، ’میں اپنے بیٹوں کو ہمیشہ کہتا ہوں کہ کامیابی راتوں رات نہیں ملتی، بلکہ سخت محنت سے حاصل ہوتی ہے‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی اہلیہ تانیا دیول ہمیشہ ان کے لیے سب سے بڑا سہارا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ بوبی دیول اس وقت کئی نئے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، جن میں "بندر" اور "الفا" شامل ہیں۔ مشہور فلم انیمل میں بھی بوبی دیول کے منفی کردار کو بےحد سراہا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بوبی دیول
پڑھیں:
دنیا کا مہنگا ترین برگر: جسے خریدنے کے لیے پیسے نہیں، قسمت چاہیے!
ہم میں سے اکثر برگر کو ایک عام، سستا اور جلدی تیار ہونے والا کھانا سمجھتے ہیں، لیکن اسپین کے ایک ریسٹورینٹ نے اس تصور کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔
جی ہاں! اسپین کے معروف ریسٹورنٹ Asador Aupa نے ایسا برگر تیار کیا ہے جو نہ صرف دنیا کا مہنگا ترین برگر ہے بلکہ اُسے کھانے کے لیے دعوت نامہ درکار ہے — یعنی صرف وہی افراد اس شاہکار کا ذائقہ چکھ سکتے ہیں جنہیںریسٹورنٹ خود مدعو کرتا ہے۔
8 سال کی محنت، اور ایک راز برگر
اس برگر کو تیار کرنے میں آٹھ سال لگے، جس کے دوران بار بار اجزاء، ذائقے اور معیار پر تحقیق اور تجربے کیے گئے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ آج تک اس برگر کےاجزاء کو راز میں رکھا گیا ہے۔
البتہ اتنا ضرور معلوم ہے کہ یہ نایاب برگر دنیا کےتین اعلیٰ ترین اقسام کے گوشت، یورپ کےسب سے خاص پنیر اور ایک خفیہ چٹنی پر مشتمل ہے۔
قیمت؟ تقریباً 31 لاکھ روپے! لیکن
اس غیر معمولی برگر کی قیمت ہے11 ہزار امریکی ڈالر، یعنی تقریباً 31 لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے!
لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس اتنے پیسے بھی ہوں تو بھی آپ یہ برگر خرید نہیں سکتے۔ اس کا ذائقہ چکھنے کے لیے آپ کو ریسٹورینٹ کی جانب سے دعوت ملنی ضروری ہے۔ ریسٹورینٹ خود فیصلہ کرتا ہے کہ یہ اعزاز کن خوش نصیبوں کو دیا جائے گا۔
دعوت کیسے حاصل کی جائے؟
اگر آپ بھی اس شاہکار کو آزمانے کی خواہش رکھتے ہیں، تو اس کے لیےریسٹورینٹ کی ویب سائٹ پر ایک درخواست جمع کروانی ہوگی۔ ریسٹورینٹ بعد ازاں طے کرے گا کہ آیا آپ اس نایاب موقع کے اہل ہیں یا نہیں۔
شیفس کا کمال اور ایک نیا تجربہ
اس مہنگے ترین برگر کی تخلیق کا سہرا Basque cuisine میں مہارت رکھنے والے کیتالونیا کے ماہر شیفس کے سر جاتا ہے، جنہوں نے کھانے کو صرف خوراک نہیں بلکہ ایک تجربہ بنا دیا ہے — ایسا تجربہ جو نہ صرف زبان بلکہ قسمت سے بھی وابستہ ہے۔