چمن: غیر قانونی کرنسی ایکسچینچ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے بلوچستان زون نے مختلف کارروائیوں میں لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 22000 امریکی ڈالر، 24500 سعودی ریال، 113760 افغانی اور 495000 پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
ملزمان کو چمن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں اور بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔
گرفتار ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کو
پڑھیں:
کرپشن اسکینڈل؛ این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی
اسلام آباد:این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے 3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاؤنٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان نے شامل تفتیش ہونے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ اُدھر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔