علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش ہو گئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
دورانِ سماعت صادق آباد احتجاج کیس میں علیمہ خان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے وکیل موجود نہیں ہیں، لہٰذا کارروائی مؤخر کی جائے ۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے وکیل نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی پیر 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور 2 غیر حاضر ملزمان عاطف ریاض اور اکرام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے علیمہ خان پر فرد جرم کے لیے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری عدالت میں علیمہ خان
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مؤخر، عدالت نے وکلاء کو نئی تاریخ بتا دی
توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ 26 نومبر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا تھا.