نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی کی جانب سے "ریڈار پاکستان آرٹسٹ 2025 (چوتھی سہ ماہی)" کے طور پر نامزدگی حاصل کر لی ہے۔

یہ اعزاز نوجوان نسل میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ان کے گانوں کی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔

اسپاٹیفائی کے مطابق ثمر جعفری کی موسیقی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہو رہی ہے، جن میں بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ یہ اعزاز ان کے میوزک کیریئر میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Spotify Pakistan (@spotifypakistan)

رواں سال کے آغاز میں ریلیز ہونے والے ان کے گانے "رہوں" اور "گزارشیں" نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ دونوں گانوں نے مجموعی طور پر 23.

3 ملین اسٹریمز کا ریکارڈ عبور کیا، جن میں سے صرف "رہوں" کے اسٹریمز 14 ملین سے زائد ہیں۔

اسپاٹیفائی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ثمر کو اپنے کیرئیر کی اسکول سے شروعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کے اسکول کے زمانے کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار آغاز

لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جسے عالمی سطح کی باکسنگ کے فروغ کے لیے اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔
چیمپئن شپ کا انعقاد ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اسے پاک فوج، حکومت پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے۔ اہم فائٹ فار گلوری مقابلے جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں ہوں گے۔
ایونٹ میں 6 پاکستانی باکسرز کے ساتھ ساتھ 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز مختلف ٹائٹلز کے لیے میدان میں اتریں گے۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
غیر ملکی باکسرز اور آفیشلز نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا، اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔ یہ عالمی چیمپئن شپ نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے موقع فراہم کرتی ہے بلکہ ملک میں کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ تعلقات کے چرچے رہے؟
  • کچے کے ڈاکوؤں سے تاوان کی ادائیگی کے بعد نوجوان واپس گھر پہنچ گیا
  • اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم جی بی کے نائب صدر نجف علی شگری کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات
  • ایک نئی تحقیق نے نوجوان نسل کو والدین کے لعن طعن سے بچالیا
  • سعودی عرب نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے، محسن نقوی
  • شہرت کی وجہ سے موسیقاروں کی زندگی میں کمی آتی ہے، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
  • کیا ن لیگ نے پنجاب دوبارہ حاصل کرلیا؟
  • محرابپور،گیس سلنڈردھماکا،نوجوان زخمی
  • قازقستان کے صدر کی جانب سے “سلک روڈ اسٹا ر” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے چینی میڈیا گروپ کا شکریہ
  • لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار آغاز