چین کے صوبے ہونان میں ہونے والے ایک انوکھے “جنگل سروائیول چیلنج میں حصہ لینے والے نوجوان ’’یینگ ڈونگ ڈونگ‘‘ نے سب کو حیران کر دیا، جب اُس نے تنہا جنگل میں70 دن مسلسل زندہ رہ کر یہ مقابلہ جیت لیا۔
تقریباً 100 شرکاء پر مشتمل اس چیلنج میں سب کو ایک دور دراز، غیر آباد جنگلی علاقے میں چھوڑا گیا۔ ان کے پاس صرف ایک چاقو اور بانس کا ڈنڈا تھا — کوئی خوراک، خیمہ یا سہولت نہیں دی گئی۔
وقت گزرنے کے ساتھ مقابلہ سخت تر ہوتا گیا۔ ایک ایک کرکے شرکاء ہمت ہارتے گئے اور باہر ہوتے گئے۔ لیکن یینگ ڈونگ ڈونگ نہ صرف ڈٹا رہا بلکہ اپنی ذہانت اور حکمتِ عملی سے خود کو ثابت کیا۔ اس نے جانوروں کے جال بنائے، جنگل سے خوراک حاصل کی اور زندہ رہنے کے نت نئے طریقے آزمائے۔
اس شاندار کارکردگی پر اُسے ایک لاکھ یوان (تقریباً 40 لاکھ پاکستانی روپے) انعام میں دیے گئے۔ یینگ کی یہ کامیابی چین میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جہاں لوگ اس کی ہمت اور حوصلے کو داد دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص افغان شہری نکلا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کی جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے نام سے ہوئی ہے جو 2021 میں امریکہ آیا تھا۔

فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ اطراف کے علاقے کو سیل کر کے شہریوں کو آئی اسٹریٹ سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بائیڈن دور میں امریکہ میں داخل ہونے والے تمام غیر ملکیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں حملہ آور کو “جانور” قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے کی سنگین قیمت چکانا ہوگی۔

زخمی اہلکاروں کا تعلق ریاست ویسٹ ورجینیا سے تھا۔ ویسٹ ورجینیا کے گورنر نے کہا ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

فائرنگ کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ پر پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا، تاہم کچھ دیر بعد معمول کی پروازیں بحال کر دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • تاجکستان میں افغان علاقے سے حملے میں 3 چینی شہری ہلاک
  • وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری کون ہے؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے
  • 10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
  • وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص افغان شہری نکلا
  • شہری سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا اسی کا ڈرائیور نکلا
  • بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والا نایاب سامبر جنگل میں چھوڑ دیا گیا
  • 8 سال سے لیپ ٹاپ بیٹریوں سے گھر کو بجلی فراہم کرنے والا شہری
  • ہر سال اپنا نام بدلنے والا روسی شہری، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
  • ہر سال اپنا نام تبدیل کرنے والا شہری، مگر کیوں؟ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے
  • کندھکوٹ: جنگل سے ملنے والا راکٹ لانچر گولہ پھٹ گیا، 4بچے جاںبحق