Express News:
2025-11-27@21:54:03 GMT

اسرائیل قید سے رہا فلسطینی کی بسیں رام اللہ پہنچ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

فلسطینی قیدیوں کو لے کر اسرائیلی جیلوں سے روانہ ہونے والی بسیں رام اللہ پہنچ گئیں۔

العربیہ اور الجزیرہ کی لائیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی بڑی تعداد کو استقبال کے لیے شہریوں نے خوش آمدید کہا۔

اس سے قبل جنوبی اسرائیل کی نیگیو جیل (Negev Prison) سے بھی کئی بسیں غزہ کی جانب روانہ کی گئی تھیں جن میں مزید فلسطینی قیدی سوار تھے۔

https://www.

facebook.com/61564017294271/videos/781770451320320/?share_url=https%3A%2F%2Ffb.watch%2FCIBfAu66_k%2F

یہ رہائیاں غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کی جا رہی ہیں۔ فلسطینی عوام اپنے پیاروں کی واپسی پر خوشی سے جھوم اٹھے، جبکہ مختلف شہروں میں جشن منانے کے مناظر دیکھے گئے۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیلی حملے میں شہید حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ہیثم علی طبطبائی کی نمازِ جنازہ بیروت میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق ایک روز قبل بیروت کی رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری میں پانچ افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

ایران نے حزب اللہ کے ملٹری چیف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے ضامن ممالک اس صورتِ حال کے براہِ راست ذمہ دار ہیں اور اسرائیل کی منظم جارحیت روکنے کے لیے ٹھوس اقدام ضروری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ممکنہ ردِ عمل پر غور کر رہی ہے، جبکہ اسرائیل نے بھی شمالی محاذ پر سیکیورٹی الرٹ مزید سخت کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں شدید آگ، ہلاکتیں 65 تک پہنچ گئیں
  • ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں قیامت خیز آگ سے ہلاکتیں 55 تک پہنچ گئیں
  • ہانگ کانگ میں رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، ہلاکتیں 55 تک پہنچ گئیں
  • تھائی لینڈ، ملائیشیا، انڈونیشیا میں تباہ کن سیلاب! ہلاکتیں 33 تک پہنچ گئیں
  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نیا آپریشن شروع کر دیا
  • اسرائیل کو مزید یرغمالی کی لاش سونپ دی گئی، حماس کو 15 فلسطینی کی میتیں موصول
  • ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے؛ حماس کو 15 فلسطینی کی میتیں موصول
  • ایک بڑی کارروائی اور حزب اللہ کا فیصلہ!
  • اسرائیلی حملے میں شہید حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
  • غزہ میں قتل عام جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید