Islam Times:
2025-10-14@05:28:33 GMT

فلسطین پر حکمرانی کا حق صرف فلسطینیوں کو حاصل ہے، چین

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

فلسطین پر حکمرانی کا حق صرف فلسطینیوں کو حاصل ہے، چین

صحافیوں سے گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا بھی یہی موقف رہا ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکومت ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے خلاف اور انکی خواہش کے برعکس نہیں کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پر اپنے دوٹوک مؤقف کو دہرایا ہے کہ ہر صورت فلسطین میں صرف وہاں کے عوام کی حکومت ہونی چاہیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عالمی برادری کا بھی یہی موقف رہا ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکومت ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے خلاف اور ان کی خواہش کے برعکس نہیں کیا جانا چاہیئے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی اور انسانی جانیں بچانے کے لیے کی جانے والی تمام کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ اکیسویں صدی پر ایک بدنما داغ ہے۔ جس پر انسانی ضمیر کو بیدار ہو جانا چاہیئے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اس عالمی اصول کو یقینی بنائے کہ غزہ میں حکمرانی کا حق غزہ کی عوام کے پاس ہی رہنا چاہیئے۔ یاد رہے کہ آج مصر میں قطر کے امیر، امریکی اور مصری صدور نے غزہ امن منصوبے پر دستخط کر دیئے جبکہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی مکمل ہوگیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ہما چغتائی نے عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا

بین الاقوامی  امور کی ماہر ڈاکٹر ہما چغتائی کو خواتین کے عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر ہما چغتائی کو کولمبو میں خواتین کا عالمی ایوارڈ سری لنکا کے سابق صدر ایچ ای مسٹر رانیل وکرماسنگھ نے پیش کیا۔

 ڈاکٹر ہما چغتائی سمیت پچاس خواتین کو عالمی ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا، یہ کامیابی اُن کی انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور گڈ گورننس کی خدمات کا اعتراف ہے۔

ڈاکٹر ہما چغتائی کو عالمی ایوارڈ ملنے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ڈاکٹر ہما چغتائی کو ایوارڈ ملنا پاکستان کے لیے عزت و افتخار کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ خواتین نے  عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پارلیمان خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور فیصلہ سازی کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی اور خواتین کی مؤثر شمولیت کے لیے قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
 

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی عوام کو آزاد فلسطین میں رہنے کا پورا حق ہے ، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، سعودی وزیر خارجہ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات
  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ویانا میں سب سے بڑی پُرامن ریلی نکالی گئی
  • غزہ کی حکمرانی فلسطین کا داخلی معاملہ ہے، غیر ملکی سرپرستی قبول نہیں: حماس
  • بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ہما چغتائی نے عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا
  • غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے، چینی وزیر خارجہ
  • پاکستان و مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال