ملک میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو بھجوا دی۔
وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر کی قیمت میں کا امکان
پڑھیں:
گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں آٹا مزید مہنگا
فیصل آباد غلہ منڈی میں گندم کی قیمت 3850 روپے فی من تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے گندم کی فی من قیمت 3700 روپے فی من تھی۔ گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا۔ چکی سے آٹا 110 روپے فی کلو سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فلور ملز سے 15 کلو آٹ کا تھیلا 1650 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ غلہ منڈی سے باہر گندم کا ریٹ 4 ہزار روپے فی من تک چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ 905 روپے میں دس کلو والا ملنے والا آٹے کا تھیلا تو جیسے نایاب ہوچکا ہے۔