فیصل آباد غلہ منڈی میں گندم کی قیمت 3850 روپے فی من تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے گندم کی فی من قیمت 3700 روپے فی من تھی۔ گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا۔ چکی سے آٹا 110 روپے فی کلو سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فلور ملز سے 15 کلو آٹ کا تھیلا  1650 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ غلہ منڈی سے باہر گندم کا ریٹ 4 ہزار روپے فی من تک چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ 905 روپے میں دس کلو والا ملنے والا آٹے کا تھیلا تو جیسے نایاب ہوچکا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گندم کی روپے فی

پڑھیں:

اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

 

راستے بند ہونے سے ملک بھر میں اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا  ۔
ٹماٹر 500 ، پیاز آلو 100، بھنڈی 254 ، بند گوبھی 260، ٹینڈا 250 ، مٹر 400، کدو 160 ، شملہ 180 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔
اسی طرح دال ماش 520، چنے 480، باسمتی چاول 380، چینی 190 ، سرخ مرچ 800 ، گھی درجہ اول 560 روپے کلو تک پہنچ گیا۔
چکی آٹا 130 ،شیور مرغی کا گوشت 600 روپے کلو، تازہ دودھ 250 روپے لیٹر بیچا جارہا ہے، اتوار بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • فی تولہ سونا مہنگا ترین، قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • اے آئی میں سرمایہ کاری کا بلبلہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے
  • حکومت سندھ کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان
  • سونا آج بھی 2100 روپے فی تولہ مہنگا
  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر