پاکستان اور مصر کا بحری و صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور مصر نے بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے بلیو اکانومی کو فروغ دینے کا عزم کا اظہار کر دیا۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان بحری اور صنعتی شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داری کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری اور مصری سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں ممالک نے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے اور بلیو اکانومی کو مستحکم کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔ وزیر بحری امور نے افریقا، وسطی ایشیا اور مصر میں ’’پاکستان ہاؤسز‘‘ قائم کرنے کی تجویز دی۔ منصوبے کا مقصد تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ مصری سفیر نے سویز کینال کے فری زون تجربات کے تبادلے اور پاکستان کے بحری شعبے میں تعاون کی پیشکش کی۔ پاکستانی برآمدات کی مسابقت اور معیار کو سراہتے ہوئے، دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کا بھی عزم کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کے بحری و صنعتی شعبے کی بین الاقوامی مارکیٹس میں توسیع کے لیے سرگرم عمل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو فروغ
پڑھیں:
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرغز صدر صدر ژاپاروف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شرکت کی۔
اس تقریب کے دوران دونوں ممالک نے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کا تبادلہ کیا، جن میں درج ذیل اہم نکات شامل ہیں:
ڈپلومیسی اور تعلیم: پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشت۔
مزید پڑھیں:کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا
ثقافت اور سیاحت: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں معاہدے اور مفاہمتیں۔
کان کنی اور جیوسائنسز: کان کنی اور جیوسائنسز میں تعاون کی یادداشت۔
توانائی: توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کی یادداشت۔
تجارت و معیشت: وزارتِ تجارت اور کرغزستان کی وزارت معیشت کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت۔
زراعت: زراعت کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی یادداشت۔
کسٹمز اور ڈیٹا انٹرچینج: الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے قیام کے لیے دونوں ممالک کی کسٹمز سروسز کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت۔
قانون و انصاف: وزارت قانون و انصاف اور کرغزستان کی وزارت انصاف کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت۔
قیدیاں اور انسانی تعاون: سزایافتہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ۔
صنعت و صحت: سرجیکل آلات کے شعبے میں تعاون کی یادداشت۔
بندرگاہیں اور نقل و حمل: پاکستانی بندرگاہوں کو استعمال میں لانے کے لیے باہمی تعاون کی یادداشت۔
مزید پڑھیں: کرغزستان کے صدر کا متوقع دورہ پاکستان، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیا
نوجوانوں اور ثقافت: وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کرغزستان کی وزارت ثقافت، اطلاعات، کھیل و امور نوجوانان کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت۔
اعلیٰ تعلیم: ڈپلومیٹک اکیڈمی اور کرغزستان کی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت۔
شہری تعلقات: بشکک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ۔
یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان سائنس، تعلیم، ثقافت، تجارت، توانائی، زراعت، قانون، صحت اور نوجوان پروگرامز جیسے مختلف شعبوں میں قابلِ قدر تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرغزستان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ