پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، کیشوو مہاراج کی 7 وکٹیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل بھی 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ عبداللہ شفیق 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ پاکستان نے لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان : پہلی بار نجی شعبے کے تعاون سے ڈرون ٹیکنالوجی ایکسپو کا انعقاد
اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہونے والا یہ ڈرون ٹیک ایکسپو ڈرون ٹیک ایکس کے تعاون سے 3 اور 4 دسمبر کو منعقد ہوا۔وزارتِ دفاعی پیداوار اور DEPO کے اشتراک سے منعقد کیے گئے اس سیمینار اور نمائش میں 50 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی جہاں بغیر پائلٹ طیاروں کی ڈیزائننگ، تیاری اور معاون نظام سے متعلق ملکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ایکسپو نے نہ صرف جدید ڈرون ٹیکنالوجیز کو پیش کیا. بلکہ تعلیم اور صنعت کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا. اس سیمینار نے سرکاری و نجی شعبے کے شراکت داروں، انجینئرز اور ماہرین کو باہمی روابط بڑھانے کا مؤثرموقع فراہم کیا۔