data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبیا یونیورسٹی اور کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دماغ میں ایک ایسا حیران کن کیمیکل دریافت کیا ہے جو انسان میں خودکشی کی خواہش پیدا کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل SGK1 کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کی زیادتی ان افراد میں پائی گئی جو بچپن میں ذہنی یا جسمانی صدمات سے گزرے۔

تحقیق کے مطابق SGK1 کی بلند سطح دماغ کے اُن حصوں کو متاثر کرتی ہے جو اداسی، مایوسی اور خود کو نقصان پہنچانے جیسے خیالات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہی کیمیکل ان لوگوں میں ڈپریشن کی شدت بڑھاتا ہے جنہوں نے زندگی کے ابتدائی دور میں غم، بدسلوکی یا محرومی دیکھی ہو۔

یہ تحقیق معروف جریدے مالیکیولر سائیکاٹری میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ SGK1 کو نشانہ بنانے والی ادویات مستقبل میں ایک نئی نسل کے اینٹی ڈپریسنٹس کی بنیاد بن سکتی ہیں۔ یہ علاج خاص طور پر ان مریضوں کے لیے مؤثر ہو سکتا ہے جن پر روایتی اینٹی ڈپریسنٹس ادویات اثر نہیں کرتیں۔

ماہرین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ امریکا میں ڈپریشن کے شکار بالغوں میں سے تقریباً 60 فیصد افراد اور خودکشی کی کوشش کرنے والوں میں سے دو تہائی ایسے ہوتے ہیں جنہیں بچپن میں کسی نہ کسی شکل میں صدمہ یا غفلت کا سامنا رہا۔ اس لیے SGK1 کی دریافت دماغی صحت کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے کلینکل نیورو بائیولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر کرسٹوف اینکر کا کہنا ہے کہ موجودہ اینٹی ڈپریسنٹس ایسے مریضوں پر کم اثر انداز ہوتے ہیں جنہیں بچپن میں ذہنی دباؤ یا تکلیف کا سامنا رہا ہو۔ SGK1 کو روکنے والی نئی دوائیں مستقبل قریب میں ایک بڑی امید بن سکتی ہیں، کیونکہ ان پر کام پہلے ہی جاری ہے۔

یہ دریافت نہ صرف ڈپریشن کے علاج میں نئی راہیں کھولتی ہے بلکہ انسانی دماغ کے جذباتی نظام کو سمجھنے میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں ایک

پڑھیں:

ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جا سکتی: بیرسٹر سیف

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہےکہ  اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا  کہ پی ٹی آئی میں شاید کئی لوگ ہوں گے جو مجھ پر الزامات لگائیں گے مگر میں جو اندر ہوں وہی باہر بھی ہوں، کبھی تعلقات چھپائے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت سب کو پتا ہے کہ ہاں! میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن میں اسرائیل اور بھارت  کے ساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہا ہوں۔ 

منگیتر کے کہنے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات تھے مگر آج اگر کسی وجہ سے اختلاف آگیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری ان کے ساتھ کھٹّی ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی اور میرا خیال ہے کہ  اس وقت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں،  یقیناً یہ ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ ہے، ہمیں اپنی جدوجہد بھی جاری رکھنی چاہیے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تھرپارکر: گھر سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر اور دیور پر مقدمہ
  • نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اگر ایٹم نہ ہوتا جنگ کے حالات مختلف ہوتے: وزیراعظم
  • نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، وزیراعظم
  • واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
  • بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ نے کریک ڈاؤن کا ڈراما رچایا ہوا ہے،یاسر سائیں
  • انزائٹی کی وجہ کیا ہے؟ محققین نے بتا دیا
  • ٹرمپ کا نیا کارنامہ، جنگ لڑنے والے دو ممالک کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا
  • کھپرو: اینٹی انکروچمنٹ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی زیرصدارت اجلاس
  • ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جا سکتی: بیرسٹر سیف
  • سائنسدانوں نے ذہنی بیماری کے اصل سبب کی نشاندہی کر دی