اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور بعض نئے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے احکامات جاری کیے۔
واضح رہے کہ سنگل بینچ نے اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق ایم سی آئی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرباجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان صدر آصف علی زرداری آئندہ ماہ قطر کا دورہ کریں گے پاک بحریہ نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کردی علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
پڑھیں:
این سی سی آئی اے کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت، 2 افسران گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران کے خلاف کرپشن کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان اور سب انسپکٹر سریم علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے
دونوں ملزمان کو کارروائی کے دوران حراست میں لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افسران کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ادارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا تاکہ مزید تفتیش آگے بڑھائی جا سکے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد تیسرے ملزم محی الدین کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔