اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر فواد خان پر تنقید کرنے والی گلوکارہ حمیرا ارشد کو آئینہ دکھا دیا۔

گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کے پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس پر عائشہ عمر نے بغیر نام لیے حمیرا ارشد کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔

عائشہ عمر نے فواد خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان کا موسیقی کی دنیا اور مقابلوں میں گہرا تجربہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی بطور کنٹسٹنٹ ’بیٹل آف دی بینڈز‘ مقابلے میں اپنے بینڈ کیساتھ حصہ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ فواد اس سے قبل بھی جج رہ چکے ہیں اور وہ موسیقی کو بہت سے لوگوں سے بہتر سمجھتے ہیں انہیں تجزیے اور موسیقی کی باریکیوں کا خوب علم ہے بیٹل آف دی بینڈز میں بھی وہ جج رہ چکے ہیں اس مقابلے کی میں میزبان تھی اور وہ میرے پسندیدہ جج تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فواد خان

پڑھیں:

4 ارب میونسپل ٹیکس بجلی بلوں میں وصول کیے، گٹر پر ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد 

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام سے اربوں روپے لیے گئے، ان کا حساب کون دے گا؟ 

اپنے بیان میں ڈاکٹر فواد نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کراچی کے عوام سے 20 ارب روپے بل کی مد میں جمع کیے، کے ایم سی چار ارب روپے سے زائد میونسپل ٹیکس بجلی کے بلوں میں وصول کر رہی ہے مگر گٹر پر ڈھکن لگانے کے لیے پیسے نہیں۔

چیئرمین گلشن اقبال نے کہا کہ اختیار دیتے نہیں ذمے داری لیتے نہیں ! گلشن ٹاؤن اب تک اپنے بجٹ سے کروڑوں روپے پانی، سیوریج اور گٹر کے ڈھکن پر لگا چکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  نیپا چورنگی، یونیورسٹی روڈ جہاں واقعہ پیش آیا وہ کے ایم سی کے ماتحت ہے، یونیورسٹی روڈ موت کا کنواں بن چکی ہے، یونیورسٹی روڈ کے ایم سی کے ماتحت ہے، ذمہ داری بھی ان کی ہے، ریڈ لائن کا معاہدہ بھی کے ایم سی نے کیا۔

کراچی: گلشن اقبال میں کھلے گٹروں پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں

گلشن ٹاؤن کے چیئرمین نے خود کو گٹر کے ڈھکن لگانے کی ذمے داری سے بری الذمہ قرار دے دیا

 ڈاکٹر فواد نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو منتخب نمائندوں کے ماتحت کیا جائے، کراچی ایک اتھارٹی کے تحت چلایا جائے،  حادثات روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، بلدیاتی نمائندے اپنے اختیارات لینے کیلئے متحد ہوں۔

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن نے کہا کہ میئر کراچی نے دو سال میں ٹاؤن چیئرمینوں کو کتنی بار اعتماد میں لیا؟ میئر کراچی مسائل پر مشترکہ منصوبہ بندی کیلئے تمام چیئرمین کو ساتھ بٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • فلم نیلوفر میں رونے والے سین پر تنقید کے بعد ماہرہ خان خود پر قابو نہ رکھ سکیں، جواب دے دیا
  • سروں کے سلطان راحت فتح علی خان کی آج 51ویں سالگرہ
  • استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 51 ویں سالگرہ منارہے ہیں
  • بھارتی موسیقار اور ویمن کرکٹر کی شادی منسوخ کے جواب پر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں
  • کراچی میں کھلے مین ہولز کا معاملہ شدت اختیار کرگیا—واٹر بورڈ اور کے ایم سی اربوں وصول کرکے بھی ذمہ داری پوری نہ کر سکے: ڈاکٹر فواد
  • 4 ارب میونسپل ٹیکس بجلی بلوں میں وصول کیے، گٹر پر ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن
  • میئر کراچی اختیارات نہیں دیتے ذمہ داری بھی نہیں لیتے؛ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد
  • میئر کراچی اختیارات نہیں دیتے ذمہ داری بھی نہیں لیتے؛ گلشن اقبال ٹاؤن چیئرمین فواد احمد
  • فلائٹ منسوخ، ایئرپورٹ پر مسافروں نے موسیقی سے کشیدہ ماحول کو خوشگوار بنایا
  • نیشنل گیمز سے پاکستان کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ارشد ندیم