Express News:
2025-12-10@09:07:07 GMT

21 سال قبل گم ہونے والی عشرت بالآخر اپنے گھر واپس پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

لاہور:

حافظ آباد میں اکیس سال قبل گم ہوجانے والی ننھی عشرت بالآخر اپنے گھر والوں کو واپس مل گئی۔

سیف سٹی اتھارٹی کی ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم نے ایک اور ناقابلِ یقین کامیابی حاصل کرلی، 21 سال سے گمشدہ عشرت کو بالآخر اس کے اہلِ خانہ سے ملادیا گیا۔

2005 میں حافظ آباد سے لاپتہ ہونے والی ننھی عشرت 2025 میں اپنے گھر واپس لوٹ آئی۔ سیف سٹی کی ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم نے عشرت کا انٹرویو ایدھی ہوم لاہور میں ریکارڈ کیا اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔

یہ ویڈیو دیکھ کر ایک محلہ دار نے عشرت کو پہچان لیا اور اس کی اطلاع اس کے بھائی کو دی۔ بھائی نے ویڈیو دیکھتے ہی اپنی بہن کو فوراً شناخت کرلیا۔

’’میرا پیارا‘‘ ٹیم نے تمام تصدیقی مراحل مکمل کرنے کے بعد عشرت کو اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا، جس کے بعد گھر میں خوشیوں کی فضا قائم ہوگئی۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم اب تک 40 ہزار سے زائد گمشدہ افراد کو ان کے اہلِ خانہ سے ملا چکی ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی گمشدہ شخص کے بارے میں معلومات ہوں تو 15 پر کال کر کے 3 دبائیں تاکہ متعلقہ ٹیم فوری رابطہ کر سکے۔

یہ ایک اور ثبوت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ہمدردی کا امتزاج جب ساتھ چلے تو گمشدہ امیدیں بھی گھر لوٹ آتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میرا پیارا

پڑھیں:

ایبٹ آباد میں اغوا ہونے والی ڈاکٹر کی چار روز بعد لاش مل گئی، ہسپتالوں میں ہڑتال

 ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں ہسپتال سے گئی تھیں، ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا۔ڈاکٹر وردہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی دوست خاتون ردا ، شوہر اور ڈرائیور سمیت 9 افراد زیر حراست ہیں، ملزمہ خاتون ردا نے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کرنے کا اعتراف کیا، نشاندہی پر ایک ملزم گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس کا ٹھنڈیانی کے جنگلات میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری طرف ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے لیڈی ڈاکٹر کے اغوا کے خلاف ہڑتال کر دیا، ہری پور میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں او پی ڈی سمیت تمام سروسز بند کر دی گئیں۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈھینڈا روڈ بھی بند کر دیا، مظاہرین نے قاتلوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے اور ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایم ایس ہسپتال کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے بے دخلی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے
  • پاکستان نے سمندروں کو امن اور مشترکہ خوشحالی کے خطّے قرار دے دیا
  • اداروں، جماعتوں کو اپنے اپنے دائرے میں رہنا چاہئے: بلاول، لاہور پہنچ گئے
  • ایبٹ آباد میں اغوا ہونے والی ڈاکٹر کی چار روز بعد لاش مل گئی، ہسپتالوں میں ہڑتال
  • پاکستان میں اب کسی ملک دشمن اور ملک دشمن بیانیہ افراد کی گنجائش نہیں، عشرت العباد
  • ایبٹ آباد: ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر کی لاش مل گئی
  • ایبٹ آباد میں اغوا ہونے والی ڈاکٹر کی چار روز بعد لاش مل گئی، ہسپتالوں میں ہڑتال
  • خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں: وفاقی وزرا
  • سندھ ہر قوم، تہذیب اور ثقافت کو اپنے دامن میں جگہ دینے والی دھرتی: گورنر
  • عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے انجام کو پہنچ چکے ہیں: مریم اورنگزیب