پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہےکہ وہ اپنی شادی کی دعائے خیر کا لباس مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات پر بھی گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ’ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، میری والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعا سے کیا جائے، اس تقریب میں زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی‘ ۔ ماہرہ خان کے مطابق’دعائے خیر کی تقریب کا سارا اہتمام گھر پر ہی کیا گیا تھا جو میرے لیے ایک یادگار لمحہ تھی، میری دعائے خیر کے جوڑے کو ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں ڈیزائن کیا تھا، اس جوڑے پر میں نے ہلکا پھلکا میک اپ جیولری اور پھولوں کے گہنے کے ساتھ چوٹی باندھی تھی‘۔ سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ ’یہ جوڑا میرے لیے بے حد خاص ہے جسے میں مستقبل میں اپنی بہو کو دوں گی اور اسے سمجھاؤں گی کہ اس کا خیال رکھنا کیوں کہ یہ جوڑا میں نے بہت پیار اورمحبت سے بنوایا ہے‘۔ یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی جب کہ پہلی شادی سے ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ماہرہ خان شادی کی

پڑھیں:

دیوالی کی خوشی یا تنازع؟ امر خان کا بولڈ انداز سوشل میڈیا پر ہنگامہ بن گیا

پاکستانی اداکارہ امر خان دیوالی کی تقریب میں شرکت کے دوران بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں کئی فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے اور روایتی انداز میں دیوالی مناتے دیکھا گیا۔ تاہم امر خان کے لباس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ انہوں نے گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی مگر اس کا بلاؤز حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا گیا جس پر متعدد صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر فنکار اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ دیوالی مناتے بھی ہیں تو انہیں لباس کے انتخاب میں اخلاقی حدود کا خیال رکھنا چاہیے۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کو ہدایت کی دعا دی جبکہ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ “آپ وہیں کیوں نہیں چلی جاتیں؟” امر خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تاحال زیرِ بحث ہیں اور مداحوں میں شدید ردِعمل پیدا کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور
  • امر خان کا بولڈ انداز سوشل میڈیا پر ہنگامہ بن گیا
  • دیوالی کی خوشی یا تنازع؟ امر خان کا بولڈ انداز سوشل میڈیا پر ہنگامہ بن گیا
  • پاکستان، افغانستان اور مستقبل کے امکانات
  • بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی ویڈیو وائرل، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل آگیا
  • دوحا مذاکرات کا مستقبل
  • ایوارڈ شوز میں مغربی لباس؛ فیشن ڈیزائنر کی پاکستانی اداکاراؤں پر تنقید
  • ’میری چھوٹی پری بابا تمہیں یاد کریں گے‘، کرکٹر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئیں
  • شہروز کاشف حکومت کی جانب سے انعام نہ ملنے پر پھٹ پڑے