پریس کلب میں سینئر رکن عارف الحق عارف کے اعزاز میں تقریبِ پذیرائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور امریکہ میں مقیم معروف صحافی عارف الحق عارف کے اعزاز میں کراچی پریس کلب کی جانب سے ایک پْروقار تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکریٹری پریس کلب سہیل افضل خان، خازن عمران ایوب، جوائنت سیکریٹری محمد منصف،ممبر گورنگ باڈی قاضی محمد یاسر، ودیگرسمیت جماعت اسلامی سندھ کے سابق صدر محمد حسین محنتی خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف الحق عارف نے کہا کہ کراچی پریس کلب ہمیشہ سے صحافت کا مرکز اور آزادی اظہارِ رائے کا مضبوط قلعہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک رہنے کے باوجود ان کا دل ہمیشہ اپنے ادارے اور ساتھی صحافیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ عارف الحق عارف نے کراچی پریس کلب کی مجلسِ عاملہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس عزت افزائی نے ان کے دیرینہ رشتے کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری سہیل افضل خان نے کہا کہ عارف الحق عارف جیسے سینئر صحافی ہماری صحافتی برادری کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف صاحب نے ہمیشہ صحافت میں پیشہ ورانہ اصولوں اور شفافیت کو ترجیح دی، اور نوجوان صحافیوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے سینئر اراکین کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے- تقریب کے آخر میں عارف الحق عارف کو یادگاری شیلڈ اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا جب کہ شرکاء نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ پْررونق تقریب کا اختتام روایتی چائے سے کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب عارف الحق عارف نے کہا کہ
پڑھیں:
سندھ میںصحت کا شعبہ ہمیشہ عوامی خدمت کی علامت رہا ‘عذراپیچوہو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں صحت کا شعبہ ہمیشہ ترقی، جدت اور عوامی خدمت کی علامت رہا ہے۔ اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں ایڈوانسڈ آرتھوپیڈک سروسز اور فلیبوٹومی یونٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ان ایڈوانسڈ سروسز اور یونٹس کا مقصد ہڈیوں، جوڑوں، کھیلوں سے متعلق چوٹوں، بچوں کی ہڈیوں کے امراض اور ہڈیوں کے رسولیوں کے مریضوں کو عالمی معیار کی علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ملک کے پبلک سیکٹر میں پہلی بار جدید آرتھوپیڈک سب اسپیشلٹی کلینکس اور فلیبوٹومی یونٹ کا قیام کیا گیا جو انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے وزیرِ صحت کو نئے آپریشن تھیٹرز، کلینکس اور فلیبوٹومی یونٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ان جدید سہولیات سے مریضوں کو فوری اور بہتر علاج مل سکے گا۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے نئے یونٹس کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات بھی کی۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں خصوصی سرجیکل سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ عوام کو علاج کے لیے دوسریشہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔یہ یونٹس عوام کے لیے حکومت سندھ کا بڑا تحفہ ہیں جو معیاری علاج، تربیت یافتہ عملہ اور جدید سہولتوں کے ساتھ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔ افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول، پرو وائس چانسلر پروفیسر نگہت شاہ و دیگر ماہرین نے شرکت کی۔