معروف گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گانے ’مستانی‘ کی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے، جس میں اداکارہ صائمہ نور کے رقص کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں ساحر علی بگا نے گانے ’مستانی‘ کی مکمل ویڈیو جاری کی ہے، جس میں شوبز کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں۔

’مستانی‘ کو ساحر علی بگا نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے، جب کہ اسے ساحر علی بگا اور افشاں فواد نے گنگنایا ہے۔

گانے کی مقبولیت میں جہاں گلوکاروں کی خوبصورت آواز کا اہم کردار ہے، وہیں پاکستانی سنیما کی لیجنڈ صائمہ نور کے رقص نے بھی ویڈیو کو خاص توجہ دلائی ہے۔

میوزک ویڈیو میں صائمہ نور کے ساتھ ثانیہ اقبال نے بھی رقص کیا ہے، ویڈیو کی پروڈکشن اعلیٰ معیار کی ہے، جس میں جدید بصری عناصر کو روایتی پاکستانی انداز کے ساتھ خوبصورتی سے ملایا گیا ہے۔

ویڈیو کی ہدایت کاری عاصم حسین نے کی ہے، جب کہ پروڈیوسر عمریہ ساحر ہیں، فہد حسین نے لیکوئڈ فلمز کے تعاون سے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کیا۔

میوزک پروڈکشن زائر علی بگا نے سنبھالی، جب کہ ایاز سونو اور مجتبیٰ علی چونی نے اضافی کام انجام دیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ساحر علی بگا

پڑھیں:

در فشاں سلیم کی 1 کروڑ روپے کی پینٹنگ تیار کرنے کی ویڈیو وائرل

 

کراچی (نیوزڈیسک)مقبول اداکارہ در فشاں سلیم کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی،جس میں وہ ایک کروڑ روپے مالیت کی پینٹنگ تیار کرنے سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔

اداکار و ہدایت کار دانش نواز نے انسٹاگرام پر در فشاں سلیم کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

مختصر ویڈیو میں دانش نواز دکھائی نہیں دیتے، تاہم وہ در فشاں سے بات کرتے سنائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دانش نواز ساتھی اداکارہ در فشاں سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے کس چیز کی پینٹنگ بنائی ہے؟

اس پر در فشاں سلیم وائٹ بورڈ پر لکیر نما تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ انہوں نے ایک کروڑ روپے مالیت کی پینٹنگ تیار کی ہے۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نایاب اور اچھی پینٹگز ایسے ہی فروخت ہوتی ہیں اور وہ ایسے ہی بنتی ہیں۔

دانش نواز نے ویڈیو میں وائٹ بورڈ پر موجود بلیو لکیر نما تصویر بھی دکھائی اور کہا کہ در فشاں نے یہ پینٹنگ بنائی ہے، جس سے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک کروڑ روپے مالیت کی ہے۔

دونوں اداکاروں کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، زیادہ تر صارفین نے در فشاں سلیم کی معصومیت کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ ان کی بنائی گئی پینٹنگ واقعی ایک کروڑ روپے کی ہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محبت کی انتہا، لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کرلی، ویڈیو وائرل
  • ساحر علی بگا کی صائمہ نور کے ساتھ نئی میوزک ویڈیو ’مستانی‘ ریلیز
  • لاہور، وردی کا وقار داؤ پر، پولیس اہلکار یوٹیوبرز کے آلہ کار بن گئے
  • کیا آپ اس بچی کو پہچانے، جو آج کی مشہور اداکارہ ہے؟
  • میرپورخاص،فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
  • رہبر انقلاب اسلامی کا انتباہ
  • خالد خورشید نے نون لیگ کو چینلج کر دیا، اہم ویڈیو بیان
  • سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی مذمت
  • در فشاں سلیم کی 1 کروڑ روپے کی پینٹنگ تیار کرنے کی ویڈیو وائرل