data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: امریکانے پاکستان کے لیے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کی نئی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔ اس معاونت کا مقصد بلوچستان میں موجود ریکوڈک منصوبے میں اہم معدنیات کی کان کنی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ ایگزم بینک آئندہ برسوں میں تقریباً دو ارب ڈالر مالیت کے کان کنی کے جدید آلات اور خدمات پاکستان کو فراہم کرے گا تاکہ ریکوڈک منصوبے کو مکمل طور پر فعال کیا جا سکے۔ نیٹلی کے مطابق اس منصوبے کے نتیجے میں امریکہ میں چھ ہزار جبکہ بلوچستان میں تقریباً ساڑھے سات ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

نیٹلی بیکرنے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ نہ صرف کان کنی کی صنعت کے لیے ایک ماڈل ثابت ہو گا بلکہ اس سے امریکی برآمد کنندگان، پاکستانی شراکت داروں اور مقامی کمیونٹیز کو بھی فائدہ ہوگا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس طرح کے اقتصادی تعاون کو اپنی سفارتی حکمتِ عملی کا اہم حصہ بنایا ہے اور وہ اس شعبے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مزید شراکت داری کے خواہش مند ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان معدنیات کے حوالے سے پاکستان کا اہم ترین خطہ سمجھا جاتا ہے۔ 1970 کی دہائی میں جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے ریکوڈک اور سینڈک میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر دریافت کیے تھے۔ ریکوڈک کا علاقہ چاغی میں واقع ہے اور اسے اکثر ’سویا ہوا دیو‘ کہا جاتا ہے کیونکہ بہت عرصے تک یہ منصوبہ قانونی تنازعات اور مالی مسائل کے باعث رکا رہا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ترکیہ کا اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

امریکی خبر رساں ادارے نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا ترکیہ اس منصوبے کے تحت اپنے اسٹیلتھ اور طویل پرواز کی صلاحیت کے حامل جدید ڈرونز پاکستان میں اسمبل کرے گا۔ جس سے پاکستان کو اعلیٰ درجے کی دفاعی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ ترکیہ کو اپنے ہتھیاروں کی عالمی منڈی میں اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع ملے گا۔

میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں جوڑا جائے گا۔

بلوم برگ کا کہناہے کہ ترکیے مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاکستانی بحریہ کے لیے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترکیے نے رواں سال کئی ممالک سے دفاعی معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں انڈونیشیا کی جانب سے لڑاکا طیاروں کا آرڈر بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ترکیے کے سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فراہم کرنےکے منصوبے بھی موجود ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا ریکوڈک میں 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا
  • ایگزم بینک، ریکوڈک منصوبے کیلئے 1.25 ارب ڈالرکے فنڈزمنظور
  • امریکا کا ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا
  • امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان
  • امریکا یوکرین کیلئے حقیقی سیکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے، یوکرین
  • ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، نیٹلی بیکر
  • کراچی، پاک امریکا شراکت داری کے تحت امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکریو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت کا افتتاح کررہی ہیں
  • امریکا اور پاکستان کا دیرینہ سیکیورٹی تعاون بہت اہم ہے، نیٹلی بیکر
  • ترکیہ کا اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار