اسلام آباد: بھائی کے پاسپورٹ پر جانیوالا مسافر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-08-15
اسلام آباد( نمائندہ جسارت ) ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی، مسافر نے فلائٹ نمبر TK751 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کی، امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔مسافر نے اٹلی جانے کے لئے اپنے بھائی محمد عمران کا پاسپورٹ اور ریذیڈنٹ کارڈ پیش کیا، مسافر کو بعد ازاں مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لئے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کریں، اپنی ذاتی دستاویزات بشمول پاسپورٹ غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں، بیرون ملک ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلی کیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔