2026-07-24@13:18:32 GMT
تلاش کی گنتی: 4947
«بارش ریکارڈ کی گئی»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری نے انہیں اُن چند عالمی رہنماؤں کی مختصر فہرست میں شامل کر دیا ہے جنہیں امریکا نے حراست میں لیا ہے۔امریکا نے ہفتے کے روز وینزویلا پر حملہ کیا، جس کے دوران امریکی ڈیلٹا فورس نے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو صدارتی محل سے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا میں ایک غیرمعمولی آپریشن کیا، جس میں متعدد طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل میں کی گئی تھی اور امریکا مزید حملوں کے لیے...
بیجنگ(ویب ڈیسک) روس کے بعد چین، فرانس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے بھی وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن کی مذمت کی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے خود مختار ملک کے خلاف طاقت کا استعمال کیا، امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون اور وینزویلا کی آزادی پر حملہ ہے، امریکا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے بھی وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت کی، دفتر خارجہ نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر کو ہٹانا اور وینزویلا کی آزادی کو ٹھیس پہنچانا غلط ہے، وینزویلا کا مستقبل صرف وہاں کے عوام طے کر سکتے ہیں۔ ایران نے امریکی حملے...
پاکستان نے عالمی سطح پر اسکواش میں اپنی کھوئی ہوئی پہچان بحال کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ریکارڈ انعامی رقم کے حامل بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم سیاسی کشیدگی کے باعث بھارتی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت سے گریز کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئر اسکوائش اوپن چیمپیئن شپ جیت لی عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آئندہ ہفتے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ انعامی رقم والا اسکواش ٹورنامنٹ منعقد کرنے جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک میں اسکواش کے زوال کو روکنا اور عالمی سطح پر دوبارہ نمایاں مقام حاصل کرنا ہے۔ کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 6 سے 11 جنوری...
واشنگٹن: امریکی حکام کی جانب سے مقامی ریاست میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے سال نوکے موقع پر ریاست نارتھ کیرولائنا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں مقامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملکی میڈیا نے بتا یا ہے کہ ملزم کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی نے چھاپا مار، جسے گرفتار کر کے چاقو اور دیگر اشیا قبضے میں لے لیں۔ دیگر تفصیلات کے مطابق خفیہ ادارے نے عین اس وقت چھاپا مارا جب دہشت گرد گروسری اسٹور میں چاقو کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکام نے سال نو ریاست نارتھ کیرولائنا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا۔ ایف بی آئی نے داعش سے تعلق کے الزام میں مقامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ملزم کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی نے چھاپا مار اور ،دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی تفصیلات،چاقو اور دیگر اشیا قبضے میں لے لیں۔ ملزم مبینہ طور پر گروسری اسٹورمیں چاقو کے حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تحقیقات کاآغاز کردیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے نئے سال کے آغاز ہی میں 77کروڑ درہم سے زائد مالیت کی پراپرٹی فروخت کرکے ریکارڈ کردیا۔ یکم جنوری کو 204 سودے مکمل ہوئے جن میں 140 رہائشی یونٹس، 40 عمارتیں، اور 24 پلاٹس شامل ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ہر شعبے میں سرگرم رہی۔ سب سے قیمتی سودوں میں پام جمیرا پر ایک پرتعیش اپارٹمنٹ اور برج خلیفہ کے قریب ہوٹل اپارٹمنٹ شامل ہیں۔ یہ مضبوط آغاز 2025 ء میں شاندار ریکارڈ سیل کے بعد آیا ہے جب دبئی نے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا۔ دبئی میں پراپرٹی کی مانگ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں دونوں میں برقرار ہے، خاص...
امریکا کے صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے میرے حکم پر حملہ کیا۔ وینزویلا میں حملے اور صدر و اہلیہ کی گرفتاری کے حوالے سے ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے میرے حکم پر رات گئے اور آج صبح وینزویلا کو نشانہ بنایا اور فوجی قوت کا ناکارہ بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائی سے کراکس کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ ہمارے فوجیوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑلیا۔ مزید پڑھیں گرفتاری اور امریکا منتقلی؛ وینزویلا میں مادورو کا جانشین کون ہوگا ؟ گرفتاری سے چند روز قبل وینزویلا کے صدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ/ ماسکو: چین نے وینز ویلا میں امریکی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا نے خودمختار ملک وینزویلا کے خلاف طاقت کا استعمال کیا، امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون اور وینزویلا کی آزادی پر حملہ ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی کارروائی خطے میں امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، امریکا بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرے، امریکا وینزویلا کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کرے۔دوسری جانب فرانس نے وینزویلا میں امریکی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری عالمی الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، صدرمادورو کو ہٹانا اور وینزویلا کی آزادی...
وینزویلا پر امریکی فوجی حملے سے دو روز قبل ہی صدر نکولس مادورو نے ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کے رضامندی کا اشارہ بھی دیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری اور سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے جمعرات کے روز ہی کہا تھا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کے لیے امریکا سے معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ وینزویلا خطے میں منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی میں امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعاون پر غور کر سکتا ہے۔ وینزویلا کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر امریکا واقعی سنجیدہ ہے اور باہمی احترام پر مبنی رویہ اختیار کرے تو مذاکرات کا راستہ...
روس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے وینزویلا پر امریکی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ وینزویلا کی قیادت کے ملکی مفادات اور خودمختاری کے دفاع کے موقف کی حمایت جاری رکھی جائے گی اور امریکی حملوں پر سخت تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ روس نے زور دیا کہ لاطینی امریکہ کو امن کا علاقہ برقرار رکھنا چاہیے اور موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بات چیت کے ذریعے حل تلاش کیا جانا ضروری ہے۔ ایران نے بھی امریکی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا اور سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کرنے اور ذمہ داروں کو جواب...
ٹرمپ دور میں وینزویلا میں ہونے والی تازہ امریکی فوجی کارروائی کو لاطینی امریکا میں مداخلت کی طویل اور خونخوار تاریخ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ لاطینی امریکا کے متعدد ممالک اس سے قبل بھی بالخصوص سرد جنگ کے دور میں زیادہ شکار رہے رہیں جب واشنگٹن نے کمیونزم کے پھیلاؤ کو روکنے کے نام ہر عسکری کارروائیاں کی تھیں۔ ان ملٹری آپریشن اور حملوں کا مقصد امریکا کا اپنے سیاسی و معاشی مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔ جس کے لیے وہ درج زیل ممالک کو خطرہ سمجھتا تھا۔ گوئٹے مالا 1954 1954 میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے گوئٹے مالا میں منتخب صدر جیکوبو آربنز گزمین کے خلاف بغاوت کی حمایت کی تھی۔ صدر آربنز کی جانب سے زرعی اصلاحات...
وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے لیے امریکا نے 50 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا تھا۔ امریکی اٹارنی جنرل نے 7 اگست 2025 کو اس انعام کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے صدر پر بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کیا گیا، اور یہ کارروائی انتہائی منصوبہ بندی کے تحت انجام دی گئی۔ دوسری جانب، وینزویلا کی نائب صدر نے کہا ہے کہ حکومت کو ابھی تک صدر اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی اور...
وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد ملک کی نائب صدر کی جانب سے پہلا باضابطہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب صدر دَلسی رودریگیز نے سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ غیر معمولی اور تشویشناک صورتحال پر اظہارِ خیال کیا۔ مزید پڑھیں: وینزویلا پر امریکا کا بڑا حملہ، صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو تاحال صدر مادورو اور خاتونِ اوّل سیلیا فلورس کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔ نائب صدر نے کہاکہ صدر اور ان کی اہلیہ اس وقت کہاں ہیں اور کس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے صدر نکولس مادورو کے خلاف بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی کے بعد مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا۔ ان کے مطابق یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرکیا گیا۔ وینزویلا کی حکومت نے کہا کہ وینزویلا، امریکا کی موجودہ حکومت کی جانب سے وینزویلا کی سرزمین اور عوام کے خلاف کی گئی انتہائی سنگین فوجی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے مسترد کرتا ہے، اس کی مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے نشاندہی کرتا ہے۔...
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 January, 2026 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتے کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی واقع ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کو فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کی کمی سے 4ہزار 332ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 55ہزار 562روپے کی سطح پر...
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتے کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی واقع ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کو فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کی کمی سے 4ہزار 332ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 55ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 030روپے کی کمی سے 3لاکھ 90ہزار 570روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ...
امریکا نے وینزویلا پر حملہ کردیا؛ دارالحکومت سمیت کئی ریاستوں پر بمباری، زمینی فوج اتارنے کی تیاریاں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس: امریکا نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف ریاستوں میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں، جن میں اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ان حملوں کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور عالمی سطح پر اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ امریکی کارروائی کے بعد وینزویلا میں جنگی ماحول پیدا ہو چکا ہے جبکہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف فضائی کارروائی کی منظوری دی، جس کے بعد امریکی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے مختلف اہداف کو...
لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کے بعد پہلی ششماہی میں ریکارڈ اضافہ سامنے آگیا۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 35 فیصد زائد محصولات اکٹھے کر لیے، موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 149 اعشاریہ 5 فیصد مجموعی محصولات اکٹھے کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 112 اعشاریہ ایک ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے تھے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں جدید اصلاحات کے نفاذ اور شفاف ٹیکس کولیکشن سسٹم کی بدولت اضافہ ممکن ہوا۔ ترجمان پی آر اے کا کہنا ہے کہ صوبائی محصولات میں اضافہ، مالی استحکام اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ضامن ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے لکھا ہے کہ کاراکاس کے جنوبی علاقے میں، ایک فوجی اڈے کے قریب بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے مقامات کے قریب چینوک ہیلی کاپٹروں کی پرواز دیکھی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں شدید اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم نے رپورٹ کیا ہے کہ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے آج بروز ہفتہ اطلاع دی ہے کہ کاراکاس میں کئی خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ اسی طرح الجزیرہ نیوز نیٹ ورک نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس جنوبی امریکی ملک کے آسمان پر جنگی طیاروں کی پرواز...
دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے نئے سال کے آغاز میں ہی 771.12 ملین درہم (تقریباً 58 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی پراپرٹی کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ 1 جنوری کو 204 سودے مکمل ہوئے جن میں 140 رہائشی یونٹس، 40 عمارتیں، اور 24 پلاٹس شامل ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ ہر شعبے میں سرگرم رہی۔ سب سے قیمتی سودوں میں پام جمیرا پر ایک پرتعیش اپارٹمنٹ اور برج خلیفہ کے قریب ہوٹل اپارٹمنٹ شامل ہیں۔ یہ مضبوط آغاز 2025 میں شاندار ریکارڈ سیل کے بعد آیا ہے جب دبئی نے ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا۔ دبئی میں پراپرٹی کی مانگ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں دونوں میں برقرار ہے، خاص طور...
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا کہ وہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان طویل عرصے سے تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کی پر زور حمایت کریں گے تاکہ جزیرہ نما کوریا میں امن بحال کرنے میں مدد ملے۔ نئے سال کے آغاز میں اپنے خطاب میں جنوبی کوریا کے صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کے جانب سے شمالی کوریا کے لیے خیالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ملاقات میں امریکی صدر نے شمالی کوریائی سربراہ سے ملاقات کی خواہش...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دسمبر 2025 میں ریکارڈ ٹیکس وصولی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس کارکردگی کو حکومت کے مالیاتی اصلاحات کے ایجنڈے، بہتر ٹیکس تعمیل، مؤثر نفاذ اور ڈیجیٹل اصلاحات کی کامیابی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹیم ایف بی آر اور فیلڈ فارمیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن، کیش لیس لین دین کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیے بغیر مضبوط نفاذ قانون کی حکمت عملی نے عملی اور پائیدار نتائج دینا شروع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دسمبر کے مہینے میں ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ایف بی آر نے کسی بھی سال کے دسمبر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیکس ریونیو جمع کیا، جو ادارے کی تاریخ کی نمایاں کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ایف بی آر حکام نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر میں 1427 ارب 10 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا گیا، جو 1446 ارب روپے کے ماہانہ ہدف کا 99 فیصد بنتا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اب تک دسمبر کے مہینے میں ہونے والی سب سے زیادہ وصولی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان لینڈ ریونیو سروس نے بھی غیر معمولی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسیچنج نے نئے سال کے دوسرے دن بھی تاریخی تیزی کیساتھ بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس نہ صرف179,467پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا بلکہ 2600سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 179,000کی سطح پر بند ہوا۔اورمارکیٹ نے 3نفسیاتی حدیں بھی عبور کر لیں۔244 ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجمم 20212ارب روپے سے تجاوز بھی کر گیا اور52.27فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ،خوراک کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی بڑھتی رفتار کی شرح کم ہونے اور ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیساتھ وفاقی سطح پر تیل و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260103-06-15 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے نگراں دور میں بھرتی645 ملازمین کو 10 روز میں فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 18 جامعات سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ محکمہ اعلی تعلیم نے جامعات کو خیبر پختونخوا ریموول فرام سروس ایکٹ 2025ء پر فوری اور مکمل عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دیں۔ ویمن یونیورسٹی مردان میں140، زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 120، بونیر یونیورسٹی میں 76، چترال یونیورسٹی میں 63، ملاکنڈ یونیورسٹی میں 54، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 34 اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں 33 ملازمین بھی بھرتی کیے گئے۔ اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھی بھرتیاں کی گئی تھیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260103-06-3 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سربراہ پاک فضائیہ ائر مارشل نور خان کی صاحبزادی ڈاکٹر فائقہ نور خان امریکا میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی ڈینوڈی میں ویک اینڈ کے دوران ایک کار حادثہ پیش آیا جس میں مقامی پیڈیاٹریشن 75 سالہ فائقہ نورخان جان کی بازی ہار گئیں۔ورجینیا پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فائقہ گاڑی سڑک پر بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں موجود خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260103-06-1 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی وڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسپتال کے سیکورٹی سپروائز کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔مقدمے کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ وپکارپر سیکورٹی عملہ موقع پر پہنچا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے موبائل سے نازیبا وڈیوز ملنے پر پولیس کو طلب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا میں امیگریشن سے متعلق نئے قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان قوانین کے تحت مختلف ویزا اور امیگریشن فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کے لیے سیکیورٹی قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔امیگریشن پالیسی کے مطابق افغانستان، ایران، یمن اور صومالیہ سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 7 ممالک پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔امریکی شہریت اور امیگریشن سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور عوام کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں پُرامن مظاہرین کے تحفظ کے لیے ممکنہ مداخلت کی دھمکی کے بعد ایرانی قیادت نے سخت ردعمل دیا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سرحدوں یا سلامتی میں مداخلت کرنے والا کوئی بھی ہاتھ نہیں بچائے گا اور اسے سخت سزا دی جائے گی۔علی شمخانی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ ایرانی قوم امریکا کی جانب سے دیگر ممالک میں ’’بچانے‘‘ کے بہانے کی مداخلت سے بخوبی واقف ہے، چاہے وہ عراق، افغانستان یا غزہ ہو۔ ان کے مطابق امریکی اقدامات ہمیشہ خطے میں افراتفری اور انسانی نقصان کا سبب بنے ہیں۔اسی طرح...
کراچی: پاکستان میں فرٹیلائزر کی ریکارڈ فروخت کے حجم نے نئی تاریخ رقم کردی۔ نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران ملک میں یوریا کی فروخت پہلی بار 13 لاکھ 56 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی، اس طرح سے ملک بھر میں یوریا کی سالانہ بنیادوں فروخت میں 37 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2025 میں یوریا کی فروخت میں 4 فیصد کمی بھی واقع ہوئی لیکن دسمبر 2025 میں فاسفورس کھاد ڈی اے پی کی فروخت کا حجم 8لاکھ ٹن رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 67 فیصد...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینیئر مشیر علی شمخانی نے ایران کی قومی سلامتی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکا کے نام نہاد ’ریسکیو‘ تجربات سے بخوبی واقف ہیں، چاہے وہ عراق ہو، افغانستان ہو یا غزہ۔ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ کسی بھی بہانے سے ایران کی سلامتی کے قریب آنے والا ہر مداخلتی ہاتھ پہنچنے سے پہلے ہی کاٹ دیا جائے گا اور اس کا ایسا جواب دیا جائے گا جس پر پچھتاوا ہوگا۔ علی شمخانی نے واضح کیا کہ ایران کی قومی سلامتی ایک سرخ لکیر ہے، یہ کسی مہم جو ٹوئٹس کا میدان نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں پرامن مظاہرین پر تشدد...
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، سال 2025 میں بھرتیوں کا ریکارڈ بہتر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سال 2025 کے دوران بھرتیوں کے عمل میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے مختلف وفاقی اداروں میں میرٹ پر تقرریوں کا مؤثر نظام قائم کیا ہے۔ کمیشن کی یہ کارکردگی حکومت کے شفافیت کے فروغ کے ایجنڈے کا اہم حصہ قرار دی جا رہی ہے۔ایف پی ایس سی کے اعلامیے کے مطابق سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 3005 نامزدگیاں مکمل کی گئیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک نمایاں پیش رفت ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ بھرتیوں میں یہ بہتری ادارے کے...
سوشل ٹروتھ اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ ایران نے پُرامن مظاہرین پرتشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا۔ امریکی صدر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ "ہم جانے کے لئے بالکل تیار ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر جواب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں جاری احتجاج پر اگر امریکا نے مداخلت کی تو پورا خطہ اسکے نتائج بھگتے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ امریکی مداخلت افراتفری پھیلانے کے مترادف ہے۔ اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا مکمل طور پر تیار ہے اور فوری کارروائی کرسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ایرانی حکام نے مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال کیا تو امریکا خاموش نہیں رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران میں پرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا اور انہیں قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کے لیے تیار ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مکمل طور پر تیار ہے اور فوری کارروائی کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی حکام نے...
سابق ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادی اور معروف طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر فائقہ قریشی امریکا میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ خاندان اور سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائقہ کی گاڑی کو حادثہ اچانک پیش آیا تاہم واقعے کی تفصیلات تاحال امریکی حکام کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔ ڈاکٹر فائقہ قریشی پیڈیاٹرک ایمرجنسی میڈیسن کی ممتاز پروفیسر تھیں اور اپنے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردی اور تدریسی خدمات کے باعث نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں۔ اِن کی وفات پر طبی برادری اور پاکستانی کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ امریکا کے چلڈرنز ہاسپٹل آف دی کنگز ڈاٹرز نے بھی ڈاکٹر فائقہ قریشی...
سابق ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادی اور عالمی شہرت یافتہ طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر فائقہ قریشی امریکا میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع اور سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال امریکی حکام کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔ Sad news: Professor Dr. Faiqa Qureshi, daughter of the late Air Marshal Nur Khan, has passed away in a tragic traffic accident in the United States. A respected medical academic, her loss is deeply felt across communities.???? Read more: https://t.co/q7CEfgc5X9@sufisal @APPNA… pic.twitter.com/VjtVHEJXkv — Media Bites – Imran Malik (@immiemalik) December 29, 2025 ڈاکٹر فائقہ قریشی پیڈیاٹرک ایمرجنسی میڈیسن کی ممتاز پروفیسر تھیں...
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران 2600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈررڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 16 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2301 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں...
راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسپتال کے سکیورٹی سپروائز نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ وپکارپر سکیورٹی عملہ موقع پرپہنچا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملنے پر پولیس کو طلب کیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں پر؛ آج پھر نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 January, 2026 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں، آج بھی بازار حصص میں تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعے کے روز) بازار حصص میں شیئرز کی خرید و فروخت میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں 1935 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 291 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے تمام کاروباری دنوں میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جہاں جمعے کو کاروبار کے آغاز ہی میں 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔ صبح 11 بج کر 5 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,359.89 پوائنٹس یعنی 1.34 فیصد اضافے کے ساتھ 178,715.38 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ مارکیٹ میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا، خاص طور پر آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز میں سرمایہ...
امریکا میں ٹریفک حادثہ، سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 January, 2026 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ نور خان امریکا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی ڈینوڈی میں ویک اینڈ پر ایک مقامی پیڈیاٹریشن کار حادثے میں جاں بحق ہوئیں جن کی شناخت 75 سالہ فائقہ آفتاب قریشی کے نام سے ہوئی۔ ورجینیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر فائقہ قریشی کی کار روڈ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی اور کار میں سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ فائقہ قریشی نے 1993 میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ نور خان امریکا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ امریکی ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی ڈینوڈی میں ویک اینڈ پر پیش آیا۔ورجینیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر فائقہ نور خان کی گاڑی سڑک سے ٹکرا گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ ڈاکٹر فائقہ نور خان ایک معروف پیڈیاٹریشن تھیں اور انہوں نے 1993 میں بچوں کے دی کنگز ڈاٹر اسپتال میں بطور فزیشن خدمات کا آغاز کیا۔ بعد...
سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ نور خان امریکا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی ڈینوڈی میں ویک اینڈ پر ایک مقامی پیڈیاٹریشن کار حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئیں جن کی شناخت 75 سالہ فائقہ آفتاب قریشی کے نام سے ہوئی۔ ورجینیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر فائقہ قریشی کی کار روڈ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی اور کار میں سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ فائقہ قریشی نے 1993 میں بچوں کے دی کنگز ڈاٹر ہسپتال میں بطور فزیشن ذمہ داریاں سنبھالیں اور پھر وہ طویل عرصے تک ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی میڈیکل ڈائریکٹر کے طور...
عام طور پر امریکی شہری سے شادی کے ذریعے بھی گرین کارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم ایک امیگریشن وکیل نے واضح کیا ہے کہ اب امریکی شہری سے شادی کرنا گرین کارڈ کی ضمانت نہیں رہا۔ گرین کارڈ، جسے باضابطہ طور پر پرمننٹ ریزیڈنٹ کارڈ کہا جاتا ہے، کسی غیر ملکی شہری کو امریکا میں مستقل طور پر رہنے اور کام کرنے کا قانونی حق دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: H-1B لاٹری سسٹم ختم، امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا گرین کارڈ رکھنے والوں کو قانونی طور پر لا فل پرمننٹ ریزیڈنٹس یعنی ایل پی آرز کہا جاتا ہے، جو کچھ شرائط پوری کرنے کے بعد امریکی شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260102-08-4 کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 75 کروڑ روپے مالیت کی 250 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرالی اور غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کا قبضہ ختم کرا دیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم کی تمام دستاویزات، ریونیو ریکارڈ اور سیل ڈیڈ جعلی نکلے۔ زرعی زمین کو غیر قانونی طور پر غیر زرعی ظاہر کیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر کے جعلی دستخط استعمال ہوئے۔ انکشاف ہوا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم کی انتظامیہ نے عوام کو دھوکہ دے کر 6 کروڑ 80 لاکھ روپے بٹورے جو دو بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائے گئے۔ نیب کے مطابق 250 ایکڑ اراضی کا سرے سے کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واگادوگو: برکینا فاسو نے امریکی شہریوں پر ویزے کی مکمل پابندیاں عاید کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کی جانب سے امریکی ہوش اڑاتے ہوئے جوابی اقدام کے طور پر امریکا کے شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے کی روک تھام کے لیے ویزے کی مکمل پابندیاں عاید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ برکینا فاسو کے اعلیٰ حکام کے مطابق فیصلہ باہمی اصولِ مساوات کے تحت کیا گیا ہے۔ مذکورہ حوالے سے یہ بات بھی علم میں رہے کہ امریکا نے 16 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ یکم جنوری 2026ءسے برکینا فاسو کے شہریوں کے داخلے کو مکمل طور پر معطل کر دے گا جبکہ دوسری طرف برکینا فاسو نے...
امریکا میں خسرہ کے کیسز کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور رواں سال اب تک 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جو کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ سالانہ تعداد ہے۔ امریکی مرکز برائے انسداد امراض (سی ڈی سی) کے مطابق 30 دسمبر تک 2026 میں خسرہ کے 2,065 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔ آخری بار 1992 میں خسرہ کے کیسز کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، جس کے بعد بچوں کے لیے ایم ایم آر ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: گزشتہ برس دنیا بھر میں خسرہ سے ہونے والی اموات میں 40 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ خسرہ دنیا کی سب سے متعدی بیماریوں میں...
لاہور: (نیوزڈیسک) پاکستان ریلویز نے فریٹ سیکٹر میں ریکارڈ آمدن حاصل کر کے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران فریٹ سیکٹر سے 17 ارب روپے حاصل کیے گئے ہیں، اور نومبر و دسمبر میں ہڑتال کے باوجود ہر ماہ 3 ارب سے زائد ریونیو جمع کیا گیا۔ وزیرِ ریلوے نے کہا کہ مالی سال کے اختتام تک صرف فریٹ سیکٹر سے 38 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل ہوگی اور 2026 کے آخر تک پاکستان ریلویز پہلی بار ایک کھرب آمدن والا ادارہ بن جائے گا۔ محمد حنیف عباسی نے مسافروں کو یقین دلایا کہ آنے والے سال میں تمام ٹرینیں اپ گریڈ کر...
پاکستان ریلویز کے فریٹ سیکٹر نے اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف چھ ماہ کے دوران 17 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کر لی ہے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ہڑتال جیسے چیلنجز کے باوجود نومبر اور دسمبر میں فریٹ آپریشن سے مسلسل 3 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا گیا، جو ادارے کی مضبوط حکمتِ عملی اور بہتر انتظام کا واضح ثبوت ہے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ مالی سال کے اختتام تک صرف فریٹ سیکٹر سے 38 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے، جبکہ 2026 میں پاکستان ریلویز پہلی مرتبہ ایک کھرب روپے آمدن حاصل کرنے والا ادارہ بن جائے گا۔ انہوں نے مسافروں کو یقین دلایا...
سال 2025 کے اختتام پر ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ یہ سال شہری سہولت اور پاسپورٹ سروسز میں انقلابی اقدامات کے حوالے سے اہم رہا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 55 لاکھ 72 ہزار 13 پاکستانیوں نے پاسپورٹس بنوائے۔ اس میں مختلف کیٹیگریز کے پاسپورٹس شامل ہیں: نارمل ایم آر پی پاسپورٹس: 32 لاکھ 75 ہزار 263 ارجنٹ کیٹیگری پاسپورٹس: 18 لاکھ 39 ہزار 487 فاسٹ ٹریک پاسپورٹس: 2 لاکھ 76 ہزار 789 رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہری سہولت کے لیے کئی اقدامات کیے گئے، جن میں جدید پرنٹرز کی تنصیب، 24/7 پاسپورٹ پراسسنگ اور ڈلیوری سروس کا آغاز، پاسپورٹ دفاتر کی تزئین...
اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے سال 2025 کے دوران قومی معیشت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات میں بتایا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری کا مظاہرہ کیا جس کے باعث اہم معاشی اشاریے استحکام اور بحالی کی عکاسی کر رہے ہیں اور رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو میں 3.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق مالی نظم و ضبط کے باعث رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی سرپلس حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے بعد دوسرا سرپلس ہے جبکہ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 2.7...
یوں تو امریکا مختلف ممالک اور ان کے شہریوں پر اپنی مرضی کے مطابق پابندیاں عائد کرتا رہتا ہے لیکن کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جنہوں نے امریکیوں کا داخلہ بند کیا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یکطرفہ امریکی پابندیوں نے اقوام متحدہ کی ماہر کو مالیاتی نظام سے باہر دھکیل دیا مالی اور برکینا فاسو نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کو اپنے ممالک میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس اقدام کا تعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے ہے جس میں انہوں نے مالی، برکینا فاسو اور دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ ٹرمپ نے پہلے سے موجود سفری پابندیوں کو بڑھاتے ہوئے مزید 20 ممالک...
اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا ہے جبکہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا سکتی ہے، دسمبر میں مہنگائی 5.5 سے 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، سرمایہ کاری، برآمدات اور نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی ہے، وزارت خزانہ کے مطابق نومبر 2025 میں ملک میں مہنگائی کی شرح 6.1 فیصد تھی، نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد تھی رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر سرمایہ کاری...
لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ،2025میں ایک لاکھ 73ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیف جسٹس عالیہ نیلم کی موثر قیادت، جدید کیس مینجمنٹ اصلاحات اور اعلی عدالتی کارکردگی کے باعث 2025کے دوران لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ میں ایک سال میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے جو اسی عرصے میں دائر ہونے والے نئے مقدمات سے 16 فیصد زیادہ ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں لاہور ہائیکورٹ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 45 ہزار 748 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ اسی مدت کے دوران ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد...
ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم مزید خوشگوار مگر سرد ہو گیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ کراچی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کا آغاز رات گئے ہوا، آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد، ضیاء الدین احمد روڈ اور سول لائنز میں بادل جم کر برسے۔ شاہراہِ فیصل، طارق روڈ، صدر، سولجر بازار، جمشید روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جبکہ سائٹ ایریا، میٹروول اور اورنگی ٹاؤن میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں کم سے...
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ اقتدار میں بھارت اور امریکا کے تعلقات بدترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سردمہری نے بھارت کی معیشت، خارجہ پالیسی اور بڑے کاروباری گروپس کو براہِ راست متاثر کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی ہندوتوا پر مبنی داخلی پالیسیوں اور متضاد خارجہ حکمتِ عملی کے باعث واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کمزور ہوئے۔ اس کشیدگی کا سب سے بڑا اثر بھارت کے طاقتور ارب پتیوں پر پڑا ہے، جو بھاری سرمایہ کاری کے باوجود امریکہ میں...
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کے لیے جاری رینڈم سلیکشن ڈرا کے نصف مرحلے تک پہنچتے ہی شائقین کی دلچسپی نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ اب تک دنیا کے 200 سے زائد ممالک سے 150 ملین سے زائد ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو دستیاب ٹکٹوں کی تعداد سے 30 گنا زیادہ ہیں۔ یہ طلب تاریخ کے تمام ورلڈ کپ مقابلوں میں شریک شائقین کی مجموعی تعداد سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ ورلڈ کپ 2026 دنیا کا سب سے بڑا اور جامع فٹبال ایونٹ ہوگا، جو عالمی اتحاد اور کھیل سے محبت کا شاندار مظہر ثابت ہوگا۔ یہ میگا ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک...
امریکا نے بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے سخت فوجداری کارروائی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غیر قانونی ہجرت کے خلاف کارروائی ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیحات میں سرفہرست بتائی جا رہی ہے۔ منگل کے روز بھارت میں قائم امریکی سفارت خانے نے واضح کیا کہ امریکا اپنی سرحدوں کے تحفظ اور قوانین کی پاسداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جو بھی فرد امریکی قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اسے سنگین فوجداری نتائج کا...
علی ساہی: پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں واضح اور نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دسمبر کے مہینے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر کرائم اگینسٹ پراپرٹی سے متعلق 15 پر موصولہ کالز میں 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈکیتی سے متعلق 15 پر موصولہ کالز میں گزشتہ سال کی نسبت 59 فیصد کمی ہوئی، جبکہ راہزنی کی وارداتوں میں 51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح گاڑی چوری کی 15 پر موصولہ کالز میں 55 فیصد، کار چوری میں 73 فیصد اور موٹرسائیکل چوری کی کالز میں 54 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی اعداد و...
امریکا نے بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت فوجداری سزاؤں سے خبردار کیا ہے۔ منگل کے روز بھارت میں امریکی سفارت خانے نے واضح کیا کہ غیر قانونی ہجرت کے خلاف کریک ڈاؤن ٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی شخص امریکی قانون توڑتا ہے تو اسے سنگین فوجداری نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ امریکا اپنی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔ اس کی بڑی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے وینزویلا میں ایک ایسے ڈاک ایریا کو نشانہ بنایا ہے جسے مبینہ طور پر بین الاقوامی سطح پر منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے امریکی انتظامیہ کی کوششوں کے تحت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وینزویلا میں چین اور روس کی دلچسپی کیا ہے، امریکا کیوں پریشان ہے؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز بتایا کہ امریکا نے وینزویلا میں ایک ’ڈاک ایریا‘ پر حملہ کیا ہے جہاں منشیات کو کشتیوں کے ذریعے دیگر ممالک منتقل کیا جاتا تھا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے منشیات کے خلاف کارروائی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251231-08-23 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے ذریعے تاریخ کی سب سے بڑی ٹریکٹر اسکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا، اس پروگرام کا مقصد پنجاب کے کاشتکاروں کو معاشی خودمختاری فراہم کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے پہلے فیز میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کر دیے گئے، دوسرے فیز میں 75 سے 85 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی مکمل ہو چکی ہے جبکہ ان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251231-08-18 کراچی(اسٹاف ر پورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن میں صوبے بھر میں زمین کے ریکارڈ کی ای ٹرانسفر اور ڈیجیٹلائزیشن کیلیے سندھ لینڈ ریونیو بل کی منظوری، موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کا نفاذ، دانش اسکولوں کیلیے زمین کی فراہمی، دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے ساتھ بلدیاتی اسکولوں کے انتظام کے معاہدے، بین الصوبائی رابطہ محکمے کے کردار کی تنظیم نو اور صوبائی و ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 27-2026کیلیے رہنما اصولوں کی منظوری شامل ہے۔ کابینہ نے سندھ لینڈ ریونیو (ترمیمی) بل میں ترامیم کی منظوری دی جن کے تحت زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور صوبے بھر میں زمین کے مالکانہ...
30 ہزار ٹریکٹرز کیساتھ تاریخ کی سب سے بڑی سکیم کا ریکارڈ قائم، کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی طور پر کسانوں کا سہارا بن رہے ہیں: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے وژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم شروع کی گئی۔ مریم نواز کے کسان دوست اقدامات سے پنجاب کا کاشتکاراپنے ٹریکٹرکے مالک بن گئے۔ وزیراعلیٰ نے 30ہزار ٹریکٹر کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے تحت پہلے فیز میں 50 سے 75ہارس پاور کے 10ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو مل گئے۔ دوسرے فیز میں 75 سے85 ہارس پاور کے 10ہزار ٹریکٹر کی قرعہ اندازی کی جبکہ فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔ ہر ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 10لاکھ روپے سبسڈی حکومت ادا کرے گی۔ ہائی پاور ٹریکٹر...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں این ایچ اے پر26.4 ارب روپے ٹول ٹیکس واجبات، اوورلوڈڈ ٹرکوں سے 16 ارب کی ریکوری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس معین عامر پیرزادہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وزارتِ مواصلات کے مالی سال 2023-24 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے پندرہ آڈٹ اعتراضات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ٹول ٹیکس واجبات پر سیکرٹری این ایچ اے نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ این ایل سی، ایف ڈبلیو او اور نجی کنٹریکٹرز کے سامنے رکھا جا چکا ہے. کمیٹی رکن بلال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ این ایل سی اور ایف ڈبلیو او...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ حملے کی دھمکی کے بعد کسی بھی ممکنہ حملے پر سخت ردعمل کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا کسی بھی ناجائز جارحیت کے جواب میں ردعمل شدید ہوگا، مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے خلاف ایران کا ردعمل بہت سخت ہوگا۔سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے کسی سے اجازت لینے کا محتاج نہیں، کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ایرانی عوام کا ردعمل غیرمتوقع ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات...
اسلام آباد(نیوزدیسک)واپڈا کے مطابق سال 2025 میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی گئی ۔ پن بجلی کی قیمت 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ ہے۔ آئندہ سال دیامربھاشا اور داسو کے مین ڈیمز پر آر سی سی بچھانے کا کام ہوگا۔ واپڈا کے آٹھ زیرتعمیر منصوبوں کی تکمیل سے پانی ذخیرے کی صلاحیت میں نو اعشاریہ سات ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔ واپڈا نے 2025 میں آبی وسائل اور پن بجلی کے شعبوں میں حاصل اہداف سے متعلق اعداد و شمارجاری کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی گئی ۔ نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی واپڈا پن بجلی کی...
امریکا نے بھارت کے شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سخت مجرمانہ سزاؤں کی وارننگ جاری کر دی جبکہ پاکستانی شہریوں کے لیے ایسی کوئی تنبیہ جاری نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فیلڈ مارشل بہت اہم شخصیت ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جنرل عاصم منیر کی پھر تعریف بھارت میں قائم امریکی سفارت خانے نے منگل کے روز کہا کہ امریکی قوانین توڑنے والوں کو ’سنگین فوجداری سزاؤں‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی امریکی قانون توڑے گا تو اسے سخت قانونی نتائج بھگتنے ہوں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ...
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا آغاز کرتے ہوئے 30 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی کا مقصد معاشی خود مختاری اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فصل کی بوائی سے لے کر فروخت تک کسانوں کا مکمل ساتھ دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی سے پنجاب کاشتکاری میں خود کفیل ہو رہا ہے اور حکومت کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر کسانوں کا سہارا بن رہی ہے۔ ان کا کہنا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے ذریعے تاریخ کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا، اس پروگرام کا مقصد پنجاب کے کاشتکاروں کو معاشی خودمختاری فراہم کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے پہلے فیز میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کر دیے گئے، دوسرے فیز میں 75 سے 85 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی مکمل ہو چکی ہے جبکہ ان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ ہائی پاور ٹریکٹر...
رپورٹ کے مطابق گزشتہ جون میں ہونے والی جنگ نے نہ صرف ایران کے میزائل خطرے کی وسعت کو آشکار کیا بلکہ اسرائیل کے موجودہ دفاعی نظام کی حدود اور کمزوریوں کو بھی واضح کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے ساتھ جنگ کے بعد امریکا اور اسرائیل کو اسلحے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق 12 روزہ جنگ کے بعد بھی اسرائیل اور امریکا کو اب تک اسلحہ، خاص طور پر میزائل شکن گولہ بارود (انٹرسیپٹرز) کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے دفاعی امور کے ماہرین کے حوالے سے لکھا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ دوبارہ کوئی نیا تصادم ہوا تو اسرائیل کے دفاعی نظام پوری طرح تیار نہیں ہوں گے۔...
فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکا فوری حملوں کی حمایت کرے گا اور قیامت برپا کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو اس پر قیامت برپا کر دیں گے۔ فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر...
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین امریکا سے 30 سے 50 سال تک کے لیے طویل المدتی سیکیورٹی ضمانتیں چاہتا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے اور ٹرمپ نے اس تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر زیلنسکی نے یورپ واپسی کے دوران ایک آن لائن پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ امریکا یوکرین کو مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرے گا۔ صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ موجودہ معاہدوں میں 15 سال کی سیکیورٹی ضمانتیں...
پاکستان نے جغرافیائی محلِ وقوع، دفاعی صلاحیت اور سفارت کاری کو بروئے کار لا کر عالمی سطح پر اپنی اسٹریٹجک اہمیت بحال کی ہے۔ عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت علمی کا اعتراف کیا ہے۔ کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا، مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا۔ پاکستان نے کشیدگی کے دوران مؤثر سفارت کاری کے ذریعے واشنگٹن کا اعتماد بحال کر کے تعلقات کو نئی سمت دی۔ عالمی جریدے کے مطابق جنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں کلیدی پل قرار دے کر امریکا نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت...
عمران خان کی بیٹی ٹیریان وائٹ سے متعلق عدالتی فیصلے کی روشنی میں ریکارڈ درست کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ٹیریان وائٹ کے متعلق عدالتی فیصلے کی روشنی میں نادرا سے شہری و خاندانی ریکارڈ کی درستی کے لئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیتا وائیٹ کی بیٹی ٹیریان وائیٹ کے نسب کے حوالے سے عدالت مجاز میں مقدمہ درج کرایا گیاتھا، جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا۔ مقدمے کے دوران ڈی ین اے ٹیسٹ کے...
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین امریکا سے 30 سے 50 سال تک کے لیے طویل المدتی سیکیورٹی ضمانتیں چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے اور ٹرمپ نے اس تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یورپی خبر رساں ادارے یورپین پراودا کے مطابق صدر زیلنسکی نے یورپ واپسی کے دوران ایک آن لائن پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ امریکا یوکرین کو مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرے گا۔ مزید پڑھیں زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے قبل یوکرین پر روسی میزائیلوں کی...
اسلام آباد (آئی این پی) عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے۔ جریدے کے مطابق 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا، مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا۔ پاکستان نے کشیدگی کے دوران موثر سفارت کاری کے ذریعے واشنگٹن کا اعتماد بحال کر کے تعلقات کو نئی سمت دی۔عالمی جریدے کے مطابق جنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں کلیدی پل قرار دے کر امریکا نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی۔ پاکستان منفرد طور پر جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مغربی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان سنگم پر موجود ہے۔کیرولائنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے سائنسدانوں نے حال ہی میں دنیا کو ایک حیران کن سائنسی کارنامے سے متعارف کرایا ہے، جس میں انہوں نے ایک سپر فاسٹ میگلیو ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا جو صرف دو سیکنڈ کے اندر 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ گئی، اور یہ رفتار آنکھ سے دیکھنا تقریباً ناممکن ہے۔ یہ تجربہ جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے 25 دسمبر کو تقریباً ایک ٹن وزن والی اس ٹرین کا تجربہ کیا۔ ٹرین کو ایک مخصوص 400 میٹر لمبی ٹریک پر چلایا گیا، جہاں یہ چند لمحوں میں ریکارڈ رفتار تک پہنچی اور پھر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات میں سال 2025 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اعتماد اور معاشی تعاون کی واضح علامت قرار دیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے نومبر 2025ء کے دوران پاکستان نے چین کو تقریباً 235.7 ملین ڈالر مالیت کی سی فوڈ برآمد کی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 188.95 ملین ڈالر کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہے۔یہ اضافہ نہ صرف پاکستانی ماہی گیری اور فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی ترقی کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ چین کی وسیع اور مستحکم مارکیٹ میں پاکستان کے لیے نئے مواقع بھی اجاگر کرتا ہے۔چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن میں اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے بھارت کی جانب سے ملین ڈالرز کی لابنگ کے باوجود پاکستان نے سفارتی میدان میں واضح سبقت حاصل کرلی ہے۔برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت میں طاقتور لابنگ نیٹ ورکس، مہنگے کنسلٹنٹس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں تک رسائی کے باوجود بھارت مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا جب کہ پاکستان نے نہ صرف اپنی پوزیشن مضبوط کی بلکہ کئی اہم سفارتی فوائد بھی سمیٹ لیے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے صدارتی دور میں شدید تناؤ کا شکار رہے تھے۔ اس دور میں واشنگٹن کی جانب سے اسلام آباد پر سخت الزامات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شارلٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے جغرافیائی محلِ وقوع، دفاعی صلاحیت اور سفارت کاری کو بروئے کار لا کر عالمی سطح پر اپنی اسٹریٹجک اہمیت بحال کی ہے۔عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے اپنی خصوصی رپورٹ میں پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت علمی کا اعتراف کیا ہے۔کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا، مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا، پاکستان نے کشیدگی کے دوران مؤثر سفارت کاری کے ذریعے واشنگٹن کا اعتماد بحال کر کے تعلقات کو نئی سمت دی۔عالمی جریدے کے مطابق جنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں کلیدی پل قرار دے کر امریکا...
ایبی گیٹ حملے کے ملزم شریف اللّٰہ کی امریکا حوالگی ٹرمپ انتظامیہ سے پاکستان کے قریبی تعلقات کا بڑا ٹرننگ پوائنٹ بنی۔امریکی کانگریس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف عملی تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے رپورٹ شائع کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ واشنگٹن میں بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود اس بار پاکستان کو واضح سفارتی سبقت حاصل ہوئی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوول آفس میں براہ راست رسائی ملی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلگام واقعے کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ حقیقی طور پر بڑھ گیا، بھارت نے امریکی ثالثی کے امکان کو...
فائل فوٹو۔ پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں رہے،30 دسمبر سے 2 جنوری تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےبین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں سب سے زیادہ آلودگی ریکارڈ کی گئی۔ جہاں 568 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے، گوجرانوالہ میں 487، فیصل آباد میں 452، لاہور میں311 اور ملتان میں 262 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئے۔حکومت پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں 304، مظفر گڑھ میں 268 اور شیخو پورہ میں 267 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق فضا کا یہ معیار انتہائی مضر صحت ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 29 دسمبر سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔30 دسمبر سے 2 جنوری...
بھارتی لابنگ کے باوجود پاکستان کو امریکا میں سفارتی برتری، فیلڈ مارشل کا اہم کردار رہا، عالمی جریدے کی رپورٹ
معتبر عالمی جریدوں کے تازہ تجزیوں کے مطابق پاکستان نے سال 2025 میں عالمی سیاست اور سفارتکاری کے میدان میں ایک بار پھر اہم اور مؤثر کردار ادا کیا، جس میں عسکری قیادت، عملی تعاون اور اسٹریٹجک فیصلے کلیدی حیثیت رکھتے تھے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے لیے عسکری اور سفارتی محاذ دونوں پر فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے واشنگٹن میں اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مزید پڑھیں: سال 2025 میں پاکستان کی سفارتی کامیابیاں، پاک بھارت تصادم سے پہلے اور بعد کا پاکستان مختلف کیسے؟ رپورٹ کے مطابق ایبی گیٹ حملے کے مرکزی ملزم کی فوری گرفتاری اور امریکا حوالگی پاک امریکا...
اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق ملاقات میں خطے سے متعلق کئی اہم امور زیرِ بحث آئیں گے، جن میں ایران کا ایٹمی پروگرام، اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ سکیورٹی معاہدہ، لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے آئندہ مراحل شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پیر کے روز امریکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق نیتن یاہو آج امریکا روانہ ہوں گے اور ایک روز بعد فلوریڈا میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ رواں سال کے دوران نیتن یاہو کا ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا کا پانچواں دورہ ہوگا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب ٹرمپ انتظامیہ اور...
امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، جس کے باعث سڑکوں پر کئی انچ برف جم گئی ہے۔ نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں 4.3 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ برفباری کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہوئی جبکہ 2100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسی صورتحال کے پیش نظر نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ نیشنل ویدر سروس نے نیویارک اسٹیٹ اور کنیکٹی کٹ میں برفانی طوفان اور شدید سرمائی موسم کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیویارک کے گورنر نے بھی ہنگامی حالت...