عمران خان کی بیٹی ٹیریان وائٹ سے متعلق عدالتی فیصلے کی روشنی میں ریکارڈ درست کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
عمران خان کی بیٹی ٹیریان وائٹ سے متعلق عدالتی فیصلے کی روشنی میں ریکارڈ درست کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ٹیریان وائٹ کے متعلق عدالتی فیصلے کی روشنی میں نادرا سے شہری و خاندانی ریکارڈ کی درستی کے لئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیتا وائیٹ کی بیٹی ٹیریان وائیٹ کے نسب کے حوالے سے عدالت مجاز میں مقدمہ درج کرایا گیاتھا، جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا۔
مقدمے کے دوران ڈی ین اے ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق ٹیریان وائیٹ کا ڈی این اے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ڈی این اے سے مطابقت رکھتا تھا۔اس کی بنیاد پر ٹیریان وائیٹ عمران خان کی بیٹی ہیں، ٹیریان وائیٹ کی پرورش،تعلیم اور دیگر اخراجات ایک طویل عرصے تک جمائما خان کی جانب سے برداشت کئے گئے،جو اس معاملے کے انسانی و اخلاقی پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔
لہذا مطالبہ ہے کہ ریاستی ادارے بالخصوص نادرا عدالتی فیصلوں، دستیاب قانونی شواہد اور مستند ریکارڈ کی روشنی میں اپنے آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔عدالتی ریکارڈ اور ڈی این اے ٹیسٹ سے متعلق دستیاب قانونی شواہد کے تحت جائزہ لیکر ضروری کارروائی عمل میں لاکر ٹیریان کے حوالے سے شہری و خاندانی ریکارڈ کو درست کیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق آرمی جنرل فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی سابق آرمی جنرل فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی واشنگٹن میں بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود بھارت ناکام ،برطانوی جریدہ روس یوکرین جنگ بندی: ٹرمپ ،زیلنسکی طویل ملاقات بے نتیجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، خودکش حملے کیلئے تیار کم عمر طالبہ کو ریسکیو کرلیا گیا آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے جج جسٹس خالد یوسف چودھری نے حلف اٹھا لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی روشنی میں کی بیٹی خان کی
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی