عروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نیازی جیل میں عام قیدیوں کی طرح نہیں بلکہ غیر معمولی سہولیات کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ ان کے مطابق عمران خان کی چکی (بیرک) ان کی اپنی بیرک کے ساتھ واقع تھی اور عمران خان کو مجموعی طور پر 6 بیرکیں الاٹ کی گئی تھیں۔

ارشاد بھٹی کو دیے گئے حالیہ پوڈ کاسٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو واک کے لیے علیحدہ صحن میسر تھا جہاں وہ سردیوں میں دھوپ میں بیٹھ سکتے تھے۔ دعوے کے مطابق انہیں ٹی وی کی سہولت بھی حاصل تھی جبکہ روزانہ 2 اخبارات فراہم کیے جاتے تھے۔

عمران نیازی جیل میں نہیں سسرال میں رہ رہا
میری چکی (بیرک ) کی دیوار عمران نیازی کے بیرک کے ساتھ تھی عمران نیازی کو 6 بیرک ملی ھوئی ہیں واک کے لیے صحن ھے سردی میں دھوپ میں بیٹھنے کی سہولت ،ٹی وی ملا ھوا 2 اخبارات ملتے مشقتی من پسند کھانا بنا کر دیتا .

انجنئیر محمد علی مرزا pic.twitter.com/oZFUNcWjj2

— Muzamil (@muzamil_45) December 28, 2025

انجینئر محمد علی مرزا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے ایک مشقتی مقرر تھا جو ان کی پسند کے مطابق کھانا تیار کرتا تھا وہ صبح 9 بجے ناشتہ اور 3 بجے دوپہر کا کھانا کھاتے تھے اور دیسی گھی کے تڑکوں کی خوشبو آتی تھی اور وہ کرکٹ کے بارے میں بات کر رہے ہوتے تھے۔

 چند صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ان سہولیات کودیکھ کر لگتا ہے کہ عمران نیازی جیل میں نہیں بلکہ گویا سسرال میں رہ رہے ہیں۔ جبکہ کئی صارفین ایسے تھے جو انجینئر محمد علی مرزا کی بات سے متفق نظر نہیں آئے۔

اس سے قبل سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے دعویٰ کیا تھا کہ ’عمران خان کو جیل میں 8 کمرے اور 8 مشقتی دیے گئے ہیں جبکہ کسی دوسرے سیاسی اسیر کو ایسی سہولیات کبھی نہیں ملتیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان کو ناشتہ میں دیسی مرغی اور شہد فراہم کیا جاتا ہے جب کہ انہیں جم اور لائبریری کی سہولت بھی میسر ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انجینئر محمد علی مرزا پی ٹی آئی عمران خان عمران خان جیل عمران خان جیل سہولیات

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انجینئر محمد علی مرزا پی ٹی ا ئی عمران خان جیل عمران خان جیل سہولیات انجینئر محمد علی مرزا عمران خان کو عمران نیازی کہ عمران جیل میں کے لیے

پڑھیں:

’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔

گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔

ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار