فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، سال 2025 میں بھرتیوں کا ریکارڈ بہتر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، سال 2025 میں بھرتیوں کا ریکارڈ بہتر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سال 2025 کے دوران بھرتیوں کے عمل میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے مختلف وفاقی اداروں میں میرٹ پر تقرریوں کا مؤثر نظام قائم کیا ہے۔ کمیشن کی یہ کارکردگی حکومت کے شفافیت کے فروغ کے ایجنڈے کا اہم حصہ قرار دی جا رہی ہے۔
ایف پی ایس سی کے اعلامیے کے مطابق سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 3005 نامزدگیاں مکمل کی گئیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک نمایاں پیش رفت ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ بھرتیوں میں یہ بہتری ادارے کے اندرونی اصلاحاتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھرتیوں کے کیسز نمٹانے کا دورانیہ جو پہلے 18 سے 24 ماہ تک ہوتا تھا، اب کم ہو کر 5 سے 7 ماہ رہ گیا ہے، جس سے امیدواروں اور متعلقہ اداروں دونوں کو خاطر خواہ سہولت حاصل ہوئی ہے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھرتیاں ترجیحی بنیادوں پر کی گئیں، تاکہ عوامی فلاح سے وابستہ اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
کمیشن نے مزید بتایا کہ سی ایس ایس 2023 (اسپیشل) اور سی ایس ایس 2024 کی بھرتیاں کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ سی ایس ایس 2025 کے تقریباً 65 فیصد انٹرویوز بھی مکمل ہو چکے ہیں۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایف پی ایس سی میں اصلاحات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد نظام کو مزید شفاف، تیز رفتار اور مؤثر بنانا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں ادارے کی مجموعی کارکردگی میں مزید نمایاں بہتری آئے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید و دیگر کو عمر قید کی سزا سوئٹزرلینڈ: بار میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 47 ہوگئیں، آگ لگنے کی وجہ سامنے آگئی غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہونےکا خدشہ، اسرائیل نے 37 امدادی اداروں پر پابندی لگادی جدہ: نئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کا پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا عزم اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بغیر قانونی پراسس پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اغوا قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نمایاں بہتری سال 2025
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔