چین: ٹرین نے دو سیکنڈز میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریکارڈ قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین کے سائنسدانوں نے حال ہی میں دنیا کو ایک حیران کن سائنسی کارنامے سے متعارف کرایا ہے، جس میں انہوں نے ایک سپر فاسٹ میگلیو ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا جو صرف دو سیکنڈ کے اندر 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ گئی، اور یہ رفتار آنکھ سے دیکھنا تقریباً ناممکن ہے۔ یہ تجربہ جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے 25 دسمبر کو تقریباً ایک ٹن وزن والی اس ٹرین کا تجربہ کیا۔ ٹرین کو ایک مخصوص 400 میٹر لمبی ٹریک پر چلایا گیا، جہاں یہ چند لمحوں میں ریکارڈ رفتار تک پہنچی اور پھر محفوظ طریقے سے روک دی گئی۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ اب تک کی سب سے تیز رفتار سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرین ہے، جس پر انجینئرز کی ٹیم گزشتہ دس سال سے مسلسل کام کر رہی تھی۔
میگلیو ٹرین کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ ٹریک کو چھوتی نہیں، بلکہ مضبوط مقناطیس کے ذریعے ہوا میں معلق ہو کر حرکت کرتی ہے۔ اس وجہ سے ٹرین اور ٹریک کے درمیان کوئی رگڑ (فریکشن) نہیں ہوتی، جو اسے ناقابل یقین حد تک تیز رفتار دینے میں مدد کرتی ہے۔
حالیہ تجربے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین ٹریک پر بجلی کی طرح دوڑتی ہے اور اس کے پیچھے ہلکی دھند چھائی ہوئی نظر آتی ہے، جو اس کی رفتار کی شدت کو واضح کرتی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس سال جنوری میں اسی ٹریک پر یہ ٹرین 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر چکی تھی، لیکن حالیہ تجربے میں اس نے 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار عبور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق اگر یہی ٹیکنالوجی مسافر ٹرینوں میں اپنائی جائے تو بڑے شہروں کے درمیان فاصلے چند منٹوں میں طے کیے جا سکتے ہیں۔ مزید برآں، اسی اصول کو راکٹ لانچ کرنے کے نظام میں بھی استعمال کرنے کے امکانات موجود ہیں، جو خلا میں سفر کے طریقہ کار کو بدل سکتا ہے۔
یہ تجربہ نہ صرف ٹرانسپورٹیشن کی دنیا میں انقلاب لا سکتا ہے بلکہ تیز رفتار سفر کے تصور کو عملی شکل دینے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔