راولپنڈی‘ اسپتال کے واش روم میں خواتین کی وڈیوز بنائے جانیکا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260103-06-1
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی وڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسپتال کے سیکورٹی سپروائز کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا
ہے۔مقدمے کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ وپکارپر سیکورٹی عملہ موقع پر پہنچا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے موبائل سے نازیبا وڈیوز ملنے پر پولیس کو طلب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔