2026-07-24@13:18:35 GMT
تلاش کی گنتی: 4947
«بارش ریکارڈ کی گئی»:
(نئی خبر)
چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کا متوقع دورہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے خبر دار کیا ہے کہ تائیوان کواسلحےکی فروخت امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا اپریل میں چین کا دورہ شیڈول ہے۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان کچھ روز قبل ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا، امریکی صدر نے چینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کو شاندار قرار دیا تھا۔ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپسٹین فائلز سے جڑے انکشافات کے دباؤ اور امریکا کی جانب سے عائد تجارتی پابندیوں کے باعث بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واضح پسپائی اختیار کی ہے۔ اپوزیشن کے مطابق بھارت کا حالیہ تجارتی معاہدہ دراصل امریکا کے سامنے دباؤ میں آ کر کیے گئے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سستا روسی تیل خریدنے پر بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے بعد بھارتی حکومت نے روسی تیل کی خریداری میں کمی کی۔ اپوزیشن کے مطابق امریکی بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ بیرونی دباؤ کے تحت کیا گیا۔ کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ...
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو بدھ کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران سے متعلق صورتحال پر مشاورت کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے واشنگٹن میں متوقع ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو بدھ کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی رائے ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے کسی بھی...
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو بدھ کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران سے متعلق صورتحال پر مشاورت کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے واشنگٹن میں متوقع ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو بدھ کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی رائے ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے کسی بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکا میں منعقد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے لیے بورڈ کے اراکین کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی میزبانی کریں گے۔اب تک 25 ممالک غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بورڈ کے چیئرمین ہیں۔دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت چند اہم یورپی ممالک نے اس بورڈ کو اقوام متحدہ کے کردار کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ابتدائی طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ کی فروخت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کا متوقع دورہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے ممکنہ طور پر تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ تائیوان کو بیچنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں اہم دفاعی نظام شامل ہیں۔چین نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فروخت بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات میں سنجیدہ رکاوٹ بن سکتی ہے، خاص طور پر صدر ٹرمپ کے اپریل میں بیجنگ جانے والے دورے کے تناظر میںبہت اہم ہے۔ بیجنگ نے واضح کیا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے امریکا کو احتیاط سے کام لینے کی ضرورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے روس یوکرین مذاکرات ابوظبی کے بعد میامی میں کروانے کی پیشکش کردی،جسے یوکرین نے قبول کرلیا۔ یوکرینی صدرکا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے یوکرین اور روس گرمیوں سے پہلے جنگ کا خاتمہ کریں۔ ابوظبی مذاکرات میں ڈونباس میں فری اکنامک زون کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ فوجی حکام نے جنگ بندی کی تکنیکی نگرانی پر تبادلہ خیال کیا،جب کہ مشکل امور پر بات چیت کے لیے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے امکان پر غور کیا گیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی بحریہ اور سعودی عرب کی رائل نیول فورسز کی مشترکہ مشقیں مکمل ہوگئیں۔ مشقوں کا مقصد باہمی استحکام اور دفاعی تعلقات کو مضبوط تر کرنا تھا۔سینٹ کام میں نیول فورسز کی کمانڈ کا کہنا ہے یہ مشقیں انڈیگو ڈیفینڈر کے نام سے ہوئیں اور یہ سالانہ سرگرمی کا حصہ تھی، جسے دونوں ملکوں کی افراج نے مکمل کیا۔کیپٹین کیلے جونز نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہم نے ایک دوسری کی تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مجموعی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ تاکہ خطے کے استحکام میں تعاون کیا جا سکے۔ان مشقوں میں 50 امریکی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مشقوں کو دیکھنے کے لیے...
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ فہرست کے مطابق 89 بھارتی شہری سب سے خطرناک مجرموں کی فہرست میں شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف مہم میں گرفتار 5 سالہ بچے کی رہائی کا حکم اس ڈیٹا بیس میں قریباً 25 ہزار ایسے جرم کرنے والے غیر قانونی شہری شامل ہیں، جن میں قتل، جنسی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے مقدمات میں ملوث افراد شامل ہیں، جنہیں امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ اور امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے گرفتار کرکے سزا دی۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ کی جانب سے جاری کردہ عوامی ڈیٹا بیس میں مجرموں کے نام، تصاویر، جرائم اور قومیت کی تفصیلات شامل ہیں۔ محکمے نے بتایا...
واشنگٹن: امریکہ میں بچوں کے جنسی استحصال کے ایک سنگین مقدمے میں وفاقی عدالت نے دو ملزمان کو طویل قید کی سزا سنادی ہے، ایک ملزم کو 80 سال جبکہ دوسرے کو 70 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) اور محکمۂ انصاف نے بچوں کے جنسی استحصال اور چائلڈ پورنوگرافی کے ایک سنگین مقدمے میں دو ملزمان کو سخت سزائیں سنانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی عدالت نے 44 سالہ وسام شریف کو 80 سال اور 50 سالہ شریک ملزمہ بلیک میلر باراکات کو 70 سال قید کی سزا سنائی ہے، جس کے ساتھ دونوں پر عمر بھر کی نگرانی بھی عائد کی گئی ہے۔ عدالتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا طاقت کے نشے میں حملے کی غلطی نہ کرے اگر حملہ کیا تو خطے میں موجود ان کے تمام فوجی اڈے ہمارا نشانہ ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا سے جوہری مذاکرات کا اگلا دور ابھی طے نہیں ہوا، دونوں فریق چاہتے ہیں بات چیت جلد شروع ہو۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا طریقہ کار نہیں بلکہ ایجنڈا اور سنجیدگی اہم ہے، عمان میں ہونے والے مذاکرات صرف ایٹمی حملے تک محدود تھے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی ہمارا ناقابل تردید حق ہے جسے بمباری سے ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمارے پاس...
سعودی عرب کی ریلویز نے 2025 میں اپنی کارکردگی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران ریل نیٹ ورک نے 14 ملین مسافروں کو سروس فراہم کی، جو 2023 میں 11.2 ملین مسافروں کے مقابلے میں کافی اضافہ ہے۔ یہ اعداد و شمار سعودی شہریوں اور زائرین میں ریل سفر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں، خاص طور پر روزمرہ آمد و رفت اور زیارات کے لیے۔ Saudi Arabia is set to launch the Middle East's first ultra-luxury train, the "Desert Dream Train," with services scheduled to commence in 2026. ???????????? pic.twitter.com/vUJP16ZCjW — Salman Al-Ansari | سلمان الأنصاري (@Salansar1) December 28, 2025 عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی ریلویز نے 2025...
امریکا اور ایران کے درمیان مسقط میں ہونے والے جوہری مذاکرات کو دونوں ممالک کے سربراہان نے مثبت قرار دیا تاہم تناؤ اب بھی برقرار ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات ختم ہوگئے۔ گزشتہ روز امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان یہ بات چیت عمان کی ثالثی میں ہوئی تاہم دونوں فریق آمنے سامنے نہیں بیٹھے۔ ایرانی اور امریکی وفود نے علیحدہ علیحدہ عمانی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور اپنے مطالبات اور تحفظات پیش کیے۔ عمانی وزیر خارجہ نے ایران کے ابتدائی منصوبے کو امریکی وفود کے حوالے کیا اور ایرانی وفود کو امریکی مؤقف سے آگاہ کیا۔ مذاکرات کے فوراً بعد امریکا نے ایران کی تیل برآمدات...
یوکرین کے صدر ولودوومیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ جون تک ختم ہو جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ امریکا نے پہلی مرتبہ یہ تجویز پیش کی ہے کہ یوکرین اور روس کے مذاکراتی وفود آئندہ ہفتے امریکا میں ملاقات کریں۔ ان کے مطابق ممکنہ طور پر یہ ملاقات میامی میں ہو سکتی ہے۔ یوکرینی صدر نے واضح کیا کہ یوکرین اپنی خودمختاری سے متعلق کسی بھی فیصلے میں براہِ راست شمولیت کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین ایسے کسی معاہدے کی حمایت نہیں کرے گا جو اس کی شرکت کے بغیر طے پایا جائے۔ صدر زیلینسکی...
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کا متوقع دورہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے ممکنہ طور پر تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ تائیوان کو بیچنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں اہم دفاعی نظام شامل ہیں جبکہ چین نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فروخت بیجنگ واشنگٹن تعلقات میں سنجیدہ رکاوٹ بن سکتی ہے، خاص طور پر صدر ٹرمپ کے اپریل میں بیجنگ جانے والے دورے کے تناظر میں۔ بیجنگ نے واضح کیا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے امریکا کو احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے ورنہ دوطرفہ تعلقات میں...
چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کا متوقع دورہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے ممکنہ طور پر تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ تائیوان کو بیچنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں اہم دفاعی نظام شامل ہیں۔ چین نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فروخت بیجنگ-واشنگٹن تعلقات میں سنجیدہ رکاوٹ بن سکتی ہے، خاص طور پر صدر ٹرمپ کے اپریل میں بیجنگ جانے والے دورے کے تناظر میں۔ بیجنگ نے واضح کیا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے امریکا کو “احتیاط سے کام لینے” کی ضرورت ہے ورنہ دوطرفہ تعلقات میں مشکلات پیدا ہوں گی۔ صدر شی جن پنگ نے امریکی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین، امریکا، برطانیہ، روس، افغانستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ترکیہ، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت دنیا کی کئی ممالک نے اسلام آباد حملے کی مذمت کی ہے۔ چین کے سفارتخانے کی جانب سے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں۔ افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت، زخمی ہونےپرگہرےدکھ کا اظہارکرتے ہیں۔ افغان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مساجد اور مقدس مذہبی شعائرکونشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدارکےمنافی ہے، عبادت گزاروں اورعام شہریوں کونشانہ بنانے والےحملےناقابلِ قبول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے پاکستان کے اہم اور گیم چینجر ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، جسے پاکستان کی معاشی اور معدنی ترقی کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ فیصلہ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے، سپلائی چین کے متبادل اور نئے ذرائع پیدا کرنے، اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس نیٹ ورکس کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں عالمی معیشت کے لیے معدنی وسائل کی محفوظ فراہمی انتہائی اہم ہے۔اسی تناظر میں امریکا...
امریکا نے پاکستان کے گیم چینجر ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ کی زیرِصدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع بنانے، محفوظ اور قابل بھروسا ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔اس موقع پر امریکا نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت پاکستان کو یہ قرض امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک دے گا۔
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے پاکستان کے گیم چینجر ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ کی زیرِصدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع بنانے، محفوظ اور قابل بھروسا ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر امریکا نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت پاکستان کو یہ قرض امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک دے گا۔
امریکا، برطانیہ، روس، سعودی عرب، ترکیہ، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے حملے کی مذمت کی ہے۔یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد خود کش حملے پر دنیا بھر سے ہمدردی کے پیغامات پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بہیمانہ جرم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں پوری قوت کے ساتھ لائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد خدیجۃُ الکبریٰ میں خودکش دھماکے میں 32 افراد شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوانگزو :جدید دور میں جہاں انسان وقت کی بچت اور سہولت کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے، وہیں بلند و بالا عمارتوں میں لفٹس روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے تیز ترین لفٹ کہاں موجود ہے اور یہ کس رفتار سے مسافروں کو منزل تک پہنچاتی ہے؟ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کی تیز ترین لفٹ چین کے شہر گوانگزو میں واقع سی ٹی ایف فنانس سینٹر میں نصب کی گئی ہے، جس نے رفتار کے میدان میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔یہ انتہائی جدید لفٹ جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی ہیٹاچی (Hitachi) نے تیار کی ہے، جو اپنی غیر معمولی رفتار اور جدید...
عمان (ویب ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔امریکا کیساتھ مذاکرات میں کیا طے پایا؟ایرانی وزیرخارجہ نے تفصیلات بتا دیں ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمان میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات فی الحال ختم ہو گئے ہیں۔ آج مذاکرات کے 2 دور ہوئے تھے۔ سکیورتی خدشات ، امریکا کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا حکم۔بعدازاں ایرانی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمان کی ثالثی کے ذریعے امریکا سے بات چیت کی گئی ، امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ عباس عراقچی نے کہا کہ وقت، مقام اور طریقہ کار کا تعین مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا،امریکا کے ساتھ...
امریکا کیساتھ مذاکرات فی الحال ختم؛ ایرانی وزیر خارجہ نے پوری روداد سنا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز مسقط(آئی پی ایس )عمان کی میزبانی میں ہونے والے جوہری مذاکرات میں ایران کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی جب کہ امریکی وفد کی قیادت ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی نے کی۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمان میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات فی الحال ختم ہو گئے۔ آج مذاکرات کے 2 دور ہوئے تھے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کے لیے دھمکیوں یا دبا سے اجتناب سب سے ضروری امر ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ...
ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے تناظر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ایک بار پھر شروع ہو گئے ہیں۔ ان حساس بات چیت کی میزبانی اور ثالثی خلیجی ریاست عمان کر رہی ہے، جہاں دونوں ممالک کے وفود نے الگ الگ ملاقاتوں کے ذریعے سفارتی عمل کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق عمان کے دارالحکومت مسقط میں جمعہ کے روز امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر بالواسطہ مذاکرات ہوئے، جن میں دونوں ممالک نے براہِ راست آمنے سامنے بیٹھنے کے بجائے عمانی قیادت کے ذریعے رابطہ رکھا۔ عمانی وزارت...
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جمعے کو اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی مسجد میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی اپنے بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا اس واقعے سمیت ہر قسم کی دہشتگردی اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکا کی جانب سے میں اس حملے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ اور عزیزو اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہیں۔ نیٹلی بیکر کا کہنا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نیشنل پارک سروس (این پی ایس) نے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ ان افراد کی شناخت کرنے میں مدد کریں جو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں غیر قانونی آف روڈ ڈرائیونگ کے مرتکب ہوئے جس سے نایاب اور حساس صحرائی پودوں کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں بھارتی نژاد غیر قانونی تارکِ وطن ڈرائیور گرفتار، خوفناک حادثے میں 3 ہلاک مذکورہ واقعہ 17 دسمبر کو یوریکا ڈونز میں پیش آیا جہاں بغیر اجازت گاڑیوں کے ٹریکس نے 5 میل سے زیادہ علاقے کو متاثر کیا۔ حکام کے مطابق کم از کم 74 پودے تباہ یا نقصان پہنچے جن میں نایاب شائننگ ملکویچ بھی شامل ہے، جو صرف انہی ریتیلے...
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اسرائیل اور ایران کے حوالے سے نئی سفری ہدایات اور ٹریول وارننگز جاری کر دی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صورتحال کے پیش نظر متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ایران سے فوری روانگی کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی سفارتخانے نے مقبوضہ بیت المقدس سے جاری کردہ سیکورٹی الرٹ میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ علاقائی حالات کے باعث اپنے سفری منصوبوں پر ازسرِنو غور کریں اور ممکنہ رکاوٹوں اور خطرات کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں۔ امریکی حکام کے مطابق سیکورٹی صورتحال میں اچانک تبدیلیاں آ سکتی ہیں، جس کے نتیجے...
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ سفارتکاری میں داخل ہوا ہے، لیکن اپنے حقوق پر مضبوطی سے قائم رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران گذشتہ ایک سال کے تجربات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھلی آنکھوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام پر زور دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ سفارتکاری میں داخل ہوا ہے، لیکن اپنے حقوق پر مضبوطی سے قائم رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران گذشتہ ایک سال کے تجربات کو مدِنظر رکھتے...
امریکا اور برطانیہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل کے سفر سے متعلق وارننگ جاری کر دی ہے، جبکہ متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ امریکی سفارتخانے نے یروشلم سے جاری سیکیورٹی الرٹ میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث اپنے سفری منصوبوں پر نظرثانی کریں اور ممکنہ رکاوٹوں کے لیے تیار رہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بھی اسرائیل کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ برطانوی حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی میں اضافے سے سفری مسائل اور غیر متوقع حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ ادھر برطانیہ، بھارت،...
امریکا نے بلوچستان میں حالیہ عسکریت پسند حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے کہا کہ وہ ان خوفناک حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ ’ثابت قدمی سے کھڑا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کی بلوچستان حملوں کی شدید مذمت، عالمی برادری سے پاکستان کیساتھ تعاون پر زور بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے یاد دلایا کہ بلوچ لبریشن آرمی یعنی بی ایل اے امریکا کی جانب سے نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست...
لندن (ویب ڈیسک) ایران امریکا مذاکرات سے قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل ایک اعشاریہ پانچ نو ڈالر فی بیرل سستا ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 67 اعشاریہ 87 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی ایک اعشاریہ پانچ ایک ڈالر کمی سے 63 اعشاریہ 63 ڈالر فی بیرل ہوگئی، ٹریڈنگ سیشن کے دوران ایک موقع پر دونوں عالمی بینچ مارکس کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مذاکرات سے قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے توانائی کی عالمی مارکیٹ میں بے چینی کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ پانچ نو ڈالر فی بیرل کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت گھٹ کر 67 اعشاریہ 87 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی ایک اعشاریہ پانچ ایک ڈالر فی بیرل کم ہو کر 63 اعشاریہ 63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ٹریڈنگ سیشن کے دوران ایک مرحلے پر دونوں عالمی بینچ مارک خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حروں کے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارا نے کہا ہے کہ پاکستان اگر آج قائم ہے تو فوج کی وجہ سے ہے۔ ہم اور آپ اگر آج سکون کا سانس لے رہے ہیں تو وہ بھی فوج کی بدولت ہے۔ فوج نے ہی ملک کو مضبوط رکھا ہوا ہے اس لیے سب لوگوں کو چاہیے کہ وہ فوج کے لیے دعاگو رہیں۔ پیر پگارا نے مزید فرمایا کہ فوج نے ہمیشہ ملک و قوم کی حفاظت کی ہے اور دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیں۔ (روزنامہ ایکسپریس 2 فروری 2026ء)پیر پگارا تو ایک جاہل آدمی ہیں۔ آج سے 36 سال پہلے ہمارے استاد اور شعبہ ابلاغ عامہ کے چیئرمین پروفیسر متین الرحمن...
امریکا اور روس نے ابوظہبی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اعلیٰ سطحی فوجی رابطوں کو دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کر لیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی رابطے بحال کرنے کے اقدام کو امریکا اور روس کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب ایک اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ واشنگٹن نے یوکرین پر روسی حملے سے عین قبل ماسکو کے ساتھ فوجی سطح کے مواصلاتی رابطے منقطع کر دیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس طریقہ کار کو دوبارہ بحال کرنے کا مقصد دونوں اطراف سے کسی بھی غلط فہمی اور کشیدگی میں اضافے سے بچنا ہے۔ امریکی فوج نے کہا کہ فوجی سطح پر مذاکرات کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج جمعے کو عمان میں ہوں گے۔ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران نے استنبول کہہ کر مذاکرات کا مقام تبدیل کیا، امریکی مشیر سٹیو وٹکوف ملاقات کے لیے تیار ہیں، ایران کو بیلسٹک میزائلوں پر بات کرنا ہوگی۔دوسری جانب ایرانی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا سے صرف جوہری معاہدے پر بات چیت ہو گی، مذاکرات میں میزائل پروگرام شامل نہیں ہوگا، جوہری مذاکرات آج جمعے کو صبح 10 بجے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوں گے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
پاکستان (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی تیل منڈی میں قیمتوں پر فوری اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، اور خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ بات چیت کی اطلاعات پر عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی آئی، جس کے نتیجے میں تیل سستا ہو گیا۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.07 فیصد کمی کے بعد 68.02 ڈالر فی بیرل تک گر گئی، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی 2.06 فیصد کمی کے ساتھ 63.80 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ سونے کے بعد تیل کی قیمتیں...
امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے والا اہم عالمی معاہدہ نیو اسٹارٹ آج 5 فروری کو باقاعدہ طور پر ختم ہو گیا، جس کے بعد دونوں ممالک اب اس معاہدے کے دائرہ کار میں کسی بھی پابندی کے بغیر آزادانہ فیصلے کر سکتے ہیں، معاہدے میں توسیع یا کسی متبادل ڈھانچے پر دونوں فریقوں کے درمیان کوئی باہمی اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے اس سلسلے میں کہا کہ روس اسٹریٹیجک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتی ذرائع کے ذریعے اقدامات کرنے پر پُرعزم ہے، تاہم انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ نیو اسٹارٹ کے خاتمے...
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کی ایرانی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایران کیساتھ جوہری مذاکرات سے انکار کر دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق ایران نے ترکیہ کے بجائے عمان میں مذاکرات کرانے کا مطالبہ کیا تھا ،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ جوہری مذاکرات کا منصوبہ بکھر رہا ہے۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہم نے ان سے کہا کہ یا تو ترکیہ مذاکرات ہوں گے یا بالکل کچھ نہیں ہو گا ، ہم نے مقام کی تبدیلی کی درخواست پر غور کیا، لیکن پھر اسے مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔ قبل ازیں خبر آئی تھی کہ ایران نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے امریکا کو رضامند کر لیا ہے ، جبکہ امریکی...
روس نے امریکا کے ساتھ آخری جوہری اسلحہ کنٹرول معاہدے نیو اسٹارٹ (New START) کی مدت ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی جوہری ہتھیاروں کی حد سے متعلق بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ماسکو میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ اگر واشنگٹن تعمیری ردعمل دے تو روس امریکا سے فوری مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ابو ظبی میں دونوں ممالک کے درمیان غیر رسمی رابطے ہوئے، جن میں نیو اسٹارٹ کے بنیادی نکات پر عمل جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔ نیو اسٹارٹ معاہدہ امریکا اور روس کے درمیان جوہری میزائلوں، لانچرز اور اسٹریٹجک وار ہیڈز کی تعداد محدود کرتا...
پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ایک خاتون سمیت مزید 4بے نامی داروں نے اپنے اثاثوں سے دستبرداری کے لیے احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کردیں، جس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ایک خاتون سمیت 4 بے نامی داروں کی درخواستوں پر سماعت کے دوران بیانات ریکارڈ کرکے ان درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیب پراسیکیوشن کے مطابق بے نامی داروں میں ایک خاتون کے علاوہ، برکت علی، گل داد اور عامر شہزاد شامل ہیں، مرکزی ملزم قیصر اقبال کے قریبی رشتہ داربتائے جاتے ہیں جن کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اور ان کے نام پر قیمتی پلاٹس اور دیگر اثاثے بنائے گئے ہیں۔ دوران سماعت ان بے...
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خبرایجنسی کےمطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 فیصد کم ہوگئی،برطانوی برینٹ کروڈ آئل 2.07 فیصد کمی کے بعد68.02 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ اسی طرح امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.06 فیصد کمی کے بعد 63.80 ڈالر فی بیرل پرآگیا،بدھ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا،۔ایران امریکا مذاکرات کی خبروں کے بعد قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا جارہا ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح صوبے میں آلو کی 12 ملین میٹرک ٹن تاریخی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلو کی ریکارڈ فصل ہونے پر وزیر اعظم سے برآمدات کی اجازت طلب کر لی تاکہ کسانوں کو بہتر معاوضہ مل سکے، پنجاب حکومت اور قازقستان کے درمیان زرعی اشتراک کے عملی اقدامات جاری ہیں جبکہ قازقستان کے وفد اور پنجاب حکومت کے درمیان آلو کی برآمد سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آلو کی برآمدات کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے، آلو کی برآمدات کے...
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات جمعہ کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا کہ مذاکرات جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے مسقط میں ہوں گے۔ امریکی خبر رساں ادارے Axios کے مطابق واشنگٹن نے تہران کو واضح کیا کہ مذاکرات کے مقام یا فارمیٹ میں تبدیلی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، اور اگر ایران اس فارمیٹ میں واپس آتا ہے تو امریکا اس ہفتے یا اگلے ہفتے ملاقات کے لیے تیار ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ ایرانی ذرائع نے کہا کہ امریکا نیوکلیئر مذاکرات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو موجودہ صورتحال پر سنجیدگی سے فکرمند ہونا چاہیے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ہمیشہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی نہ کی ہوتی تو آج مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہ ہوتا۔ ان کے مطابق امریکا کے اقدامات نے خطے میں استحکام قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر جمعہ کے روز مذاکرات متوقع ہیں۔ صدر ٹرمپ...
ن لیگ، پیپلزپارٹی کا طرزِحکمرانی بدترین گورننس کی مثال ، اب تیسری نسل کو تیار کیا جارہا ہے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات سنگین ہیں، دہشتگردی کے اسباب کو ختم کرنا ہوگا، گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر رسم کے طور پر نہ منائیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط اور ظلم کے خلاف واضح اور جاندار موقف اپنایا جائے۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے حالات سنگین ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اسباب پر غور کرنا ہوگا۔ملک میں دہشت گردی کی بڑی وجہ امریکہ سے دوستی ہے۔ پاکستان کا غزہ امن بورڈ کا حصہ بننا قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک سے پہلے ہی مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، گزشتہ ماہ(جنوری) ملک میں مہنگائی کی شرح 0۔39 فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر 5۔80 فیصد ریکارڈ کی گئی، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے بارے ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2026 میں ماہانہ بنیاد پر زندہ برائلرمرغی سولہ فیصد، گندم دس فیصد،ٹماٹر سات فیصد اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں تعطل سے متعلق تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئیں، دونوں ممالک نے بات چیت طے شدہ دن اور وقت کے مطابق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کی صبح 10 بجے مسقط میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے ضروری انتظامات کرنے پر عمانی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب دو سینیئر امریکی عہدیداروں نے بھی امریکی میڈیا سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات عمان میں ہوں گے۔قبل ازیں ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات جمعے ہی کو ترکیہ میں شیڈول تھے، تاہم بعد ازاں ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (جسارت نیوز)نارا کینال کی مختلف شاخوں کے ذریعے واٹر سپلائی اسکیموں کو فراہم کیا جانے والا پانی انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جمڑاؤ کینال میں موجود پانی کا ٹی ڈی ایس لیول 350 سے زائد پایا گیا ہے۔میرپورخاص میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں جمڑاؤ کینال میں پانی موجود ہے اور آج (کل) سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی اسکیم کے لیے جرواری شاخ میں پانی چھوڑا جائے گا یہ بات ایکسیئن معاذ آرائیں نے بتائی دوسری جانب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جمڑاؤ کینال میں چھوڑا گیا پانی انسانی جانوں کے لیے نقصان دہ ہے ٹی...
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں تصدیق کی کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کو صبح 10 بجے مسقط میں ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تمام ضروری انتظامات کرنے پر عمانی بھائیوں سے اظہار تشکر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران امریکا مذاکرات کی تعطلی سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، ایران اور امریکا نے مذاکرات طے شدہ دن اور وقت کے مطابق ہونے کی تصدیق کردی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں تصدیق کی کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کو صبح 10 بجے مسقط میں ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تمام ضروری انتظامات کرنے پر عمانی بھائیوں سے اظہار تشکر کیا۔ دوسری جانب...
وفاقی آئینی عدالت نے 100 سال سے زائد پرانے زمین کے انتقال کو ریکارڈ میں درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں نے 100 سال بعد پہلی بار 2020ء میں ان انتقالات کو سرکاری ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے رجوع کیا۔ فیصلے کے مطابق طویل مدت گزرنے کے بعد اب ریکارڈ میں تبدیلی کو محض معمولی غلطی قرار دے کر ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، ایک صدی کے دوران اس زمین کے کئی نئے مالک بن چکے ہوں گے، جن کا حق متاثر ہو سکتا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ریونیو افسر کا کام صرف ریکارڈ رکھنا ہے، وہ زمین کی ملکیت کے جھگڑوں کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں...
جنگ کی گھن گھرج کے دوران بالآخر امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے رضامندی کا اظہار کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کے لیے سامنے آنا چاہتا ہے تو وہ رواں ہفتے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ امریکا ہمیشہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے لیے آمادہ رہا ہے لیکن یہ مذاکرات صرف ایران کے جوہری پروگرام تک محدود نہیں ہونے چاہئیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ یہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ تک ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام، خطّے میں پراکسی گروہوں کی حمایت، اور ایرانی عوام کے ساتھ بے رحمانہ سلوک جیسے معاملات بھی زیرِ بحث آنے چاہئیں۔ مارکو روبیو...
لاہور(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ نےمحفوظ بسنت منانے کے حوالے سے ریڈ زون والے پارکس میں میڈیکل سہولیات کیمپ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نےمحفوظ بسنت منانے کےحوالے سے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے ریڈ زون میں واقع پارکس میں میڈیکل سہولت کیمپس قائم کرنےکاحکم دے دیا،عدالت نے بسنت کے موقع پر تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ جسٹس ملک اویس خالد نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئےکہا کہ بسنت فیسٹیول کے دوران تمام متعلقہ فریقین عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ عدالت نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 9.67 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.41 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری میں 1.52 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے 1.38 ملین ٹن کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دسمبر میں ملک میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت نےسو سال سےزائد پرانا اراضی انتقال ریکارڈ میں درج کرنےسےمتعلق درخواست مسترد کردی۔ وفاقی آئینی عدالت کےفیصلےکےمطابق سول کورٹ نےدرخواست گزاروں کے حق میں انتقالات کی ڈگری ایک صدی قبل جاری کی تھی،1907 اور 1913 کے اراضی انتقالات کو سرکاری ریکارڈ میں درج کروانےکیلئے 2020 میں رجوع کیا گیا،درخواست گزاروں کے بزرگ 2020 تک خاموش کیوں رہے؟ ایک صدی کے دوران اس زمین کے کئی نئے مالک بن چکے ہوں گے جن کا حق متاثر ہو سکتا ہے۔ عدالت نے قراردیا کہ معاملہ پیچیدہ ہو اورشواہد کی ضرورت ہو تو ہائیکورٹ رٹ پٹیشن میں اس کا فیصلہ نہیں کرسکتی،اب ریکارڈ میں تبدیلی کو محض معمولی غلطی قرار دے کر ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت...
امریکا نے کانکو میں چین کے اثرورسوخ کم کرنے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی تیاری کی ہے۔ انگلو سوئس ملٹی نیشنل کمپنی گلینکور نے جمہوریہ کانگو میں اپنے 2 بڑے کاپر اور کوبالٹ منصوبوں میں 40 فیصد حصص فروخت کرنے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے۔ یہ حصص امریکی حکومت کی حمایت یافتہ سرمایہ کاری گروپ اورین کریٹیکل منرل کنسورشیم کو فروخت کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عسکری، سیاسی طاقت کی دوڑ، چین اور امریکا میں سے کون آگے؟ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اہم معدنیات تک رسائی یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے، جو جدید مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی اور قومی دفاعی سپلائی چین کے لیے نہایت ضروری سمجھی جاتی ہیں۔...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی عرب، قطر، مصر، عمان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کوبھی دعوت دے دی،سفارتی ذرائع ایران اور امریکا کے درمیان ترکیے میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ترکیے میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہاں پاکستان کو مذاکرات کے لیے دعوت دی...
وفاقی آئینی عدالت نے 100 سال سے زائد پرانے زمین کے انتقالات کو سرکاری ریکارڈ میں درج کرانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ اتنی طویل مدت گزر جانے کے بعد محض اسے ’معمولی غلطی‘ قرار دے کر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزاروں نے ان زمینوں کے انتقالات کو پہلی بار سن 2020 میں سرکاری ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے رجوع کیا، حالانکہ یہ انتقالات 1907 اور 1913 سے متعلق تھے جن پر اس وقت عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی وفاقی آئینی عدالت کے مطابق،...
ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو ایک آمرانہ ریاست کی طرف دھکیل رہے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں جمہوریت گزشتہ 4 دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ نیو یارک میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی واپسی نے انسانی حقوق کی اس بگڑتی ہوئی صورتحال کو مزید شدید کر دیا ہے جو پہلے ہی روس اور چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے باعث دباؤ کا شکار تھی۔ رپورٹ کے مطابق ’قواعد پر مبنی عالمی نظام کو کچلا جا رہا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیے: لاطینی امریکا میں ہیروز، آمریتیں اور مادورو سے پہلے کی سیاسی تاریخ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویزات منظرِ عام پر آنے کے بعد سابق شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئے انکشافات کے بعد کیا گیا، جس سے شاہی خاندان پر دباؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور سابق خاتونِ اول ہلیری کلنٹن ایپسٹین معاملے پر کانگریس کے سامنے گواہی دینے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔ اسی تناظر میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو امریکا آکر اس کیس میں گواہی دیں۔برطانوی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ڈیوک آف یارک کے دور میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرد موسم کی شدت بدستور جاری ہے۔صوبے کے کئی حصوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ تربت میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں درجہ حرارت 11 اور چمن میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو سرد موسم کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔سرد ترین علاقوں میں زیارت شامل ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جبکہ ژوب میں درجہ حرارت 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔...
اسلام آباد: نیب نے سال 2025 کی اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر،پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر شاہ، ڈائریکٹر جنرل امجد مجید اولکھ نے نیب کی کارکرگی پر ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا موجودہ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (رٹائرڈ) نذیر احمد کی قیادت میں نیب نے 62 کھرب، 13 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے، یہ نیب کے قیام سے اب تک کی سب سے بڑی سالانہ رقم ہے۔ نیب نے سال 2025 میں 29 لاکھ، 80 ہزار ایکڑ سرکاری اور جنگلاتی اراضی واگزار کرائی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 59 کھرب، 80 ارب روپے ہے۔ سکھر میں 3,730 ارب، بلوچستان میں 1,374 ارب اور ملتان...
کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت جاری ہے۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تربت میں یہ 16 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور چمن میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو موسم کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 اور ژوب میں 3 ریکارڈ کیا گیا۔ مزید پڑھیں شمالی بلوچستان میں شدید سردی کا الرٹ جاری، راتیں ناقابل برداشت ساحلی علاقوں میں بھی سرد موسم برقرار ہے، جہاں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور جیوانی میں 14 ڈگری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں امیگریشن ٹیم کی غیر انسانی کارروائیوں کے باعث وفاقی محکموں کو فنڈنگ کے لالے پڑ گئے۔ امریکا میں جاری جزوی شٹ ڈاؤن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی وفاقی محکموں کی فنڈنگ ختم ہو گئی ہے اور اخراجات کا بل منظور کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ منی سوٹا میں چھاپوں کے دوران 2 شہریوں کی ہلاکت پر کانگریس میں اختلافات ہیں۔ ڈیموکریٹس نے اخراجات بل پر سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے اور موقف پیش کیا ہے کہ انہوں نے شہریوں کے خلاف غیر قانونی چھاپے روکنے کے لیے فنڈنگ روکی ہے۔ ڈیموکریٹس کا مطالبہ ہے کہ امیگریشن اصلاحات کی جائیں۔...
ویب سائٹ کے مطابق علاقائی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران جمعے کو ہونے والے جوہری مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کروانا چاہتا ہے۔ سفارتکار نے کہا کہ ایران جمعے کے مذاکرات میں صرف جوہری بات چیت پر توجہ چاہتا ہے، ایران مذاکرات میں علاقائی ممالک کی براہ راست شمولیت نہیں چاہتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کا مقام اور طریقہ کار تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق علاقائی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران جمعے کو ہونے والے جوہری مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کروانا چاہتا ہے۔ سفارتکار نے کہا کہ ایران جمعے کے مذاکرات میں صرف جوہری بات چیت پر توجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260204-08-13 ماسکو(مانیٹر نگ ڈ یسک ) روس نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس وینزویلا کی حکومت کی جانب سے اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، روس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وینزویلا کے ساتھ قریبی اور ہمہ جہت تعاون جاری رکھے گا۔روسی وزارتِ خارجہ نے امریکا کی قیادت پر زور دیا کہ وہ وینزویلا کے قانونی طور پر منتخب صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو رہا کرے۔روسی بیان کے مطابق 3...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260204-01-3 واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک )امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایف 35 طیارے نے ائیر کرافٹ کیریئر کی طرف آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔امریکا نے بحیرہ عرب میں امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنیوالاایرانی ڈرون مار گرایا۔خبررساں ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ عرب میں ایرانی ڈرون امریکی ائیر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
لاہور: بسنت کے موقع پر لاہور میں تیسرے روز بھی پتنگوں، گڈوں اور پنوں کی خرید و فروخت عروج پر رہی، جہاں تین دنوں کے دوران نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد کے مطابق تیسرے روز صرف لاہور کی مختلف مارکیٹس میں 5 لاکھ سے زائد گڈے پتنگیں فروخت ہوئیں اور مجموعی کاروبار 54 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔ ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد نے بتایا کہ تیسرے روز مارکیٹس میں 10 ہزار سے زائد پنوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی، تاہم پتنگوں کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دستیابی میں کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ مزید پڑھیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لبرٹی چوک میں...
ایران اور امریکا کے درمیان ترکیہ میں بالواسطہ مذاکرات شروع ہونے کی اطلاعات خاصی حوصلہ افزا ہیں۔ دوسری جانب امریکا کا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔ باہمی ٹیرف 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد تک لے جائے گا۔ مزید برآں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ روس یوکرین جنگ بندی پر اچھی خبر آنے کی توقع ہے۔ امریکا کے ساتھ ایران کے جوہری مذاکرات شروع ہونے کی خبرایک ایسے عالمی اور علاقائی تناظر کی عکاسی ہے جس میں طاقت، دباؤ، مفادات اور بقا کی سیاست ایک دوسرے میں گتھی ہوئی نظر آتی ہے۔ حالات کی سنگینی، خطے میں جاری جنگوں...
امریکا کی فوج نے بحیرہ عرب میں ابراہم لنکن ایئرکرافٹ کیریئر کی طرف جارحانہ انداز میں بڑھنے والے ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں ابراہم لنکن ایئرکرافٹ کیریئر کی طرف جارحانہ انداز میں بڑھنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی شہید-139 ڈرون غیرواضح ارادے کے ساتھ کیریئر کی طرف بڑھ رہا تھا اور اس سے امریکی ایف-35 لڑاکا طیاروں نے مار گرایا۔ امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نیوی کپٹن ٹم ہاکنز نے بتایا کہ ابراہم لنکن سے ایف-35 سی لڑاکا طیارے نے ایرانی ڈورن کو اپنے دفاع میں گرایا اور ایئرکرافٹ کیریئرا اور وہاں موجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کر دی ہے، جسے خطے میں پاکستان کے فعال سفارتی کردار کا اہم اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کو امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے جو رواں ہفتے ترکیے کے شہر استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان یہ مذاکرات طویل عرصے سے جاری بیک ڈور سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہیں، جن میں پاکستان اور ترکیے نے اہم اور مؤثر کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پسِ پردہ...
نیب کی 2025میں 6213ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب نے قیام سے اب تک کی سب سے بڑی سالانہ وصولی کی ،3برس میں نیب کی مجموعی ریکوری 11,524 ارب روپے ہوگئی۔نیب نے 29 لاکھ 80 ہزار ایکڑ سرکاری و جنگلاتی اراضی بھی واگزار کرا لی،واگزار کرائی گئی سرکاری زمین کی مالیت 59 کھرب 80 ارب روپے ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصرنے بتایا کہ نیب سکھرنے 3730 ارب روپے مالیت کی زمین واگزارکرائی ،نیب بلوچستان نے 1374 ارب روپیمالیت کی زمین واگزارکرالی،جبکہ نیب ملتان نے 653 ارب روپے کی سرکاری زمین بحال کرائی۔بریفنگ...
دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو امریکہ اور ایران کے درمیان استنبول میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے فیصلہ ایک یا دو دن کے اندر متوقع ہے، جبکہ مذاکرات میں شرکت کے لیے بیک ڈور کوششیں پاکستان اور ترکی کی جانب سے کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات رواں ہفتے استنبول، ترکی میں ہو رہے ہیں اور اس کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری اور علاقائی امور پر بات چیت کو از سر نو آگے بڑھانا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق مذاکرات جمعے کو دوبارہ شروع ہوں گے، جو مئی 2023 سے...
نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب نے قیام سے اب تک کی سب سے بڑی سالانہ وصولی کی.3برس میں نیب کی مجموعی ریکوری 11,524 ارب روپے ہوگئی .نیب نے 29 لاکھ 80 ہزار ایکڑ سرکاری و جنگلاتی اراضی بھی واگزار کرا لی،واگزار کرائی گئی .سرکاری زمین کی مالیت 59 کھرب 80 ارب روپے ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصرنے بتایا کہ نیب سکھرنے 3730 ارب روپےمالیت کی زمین واگزارکرائی .نیب بلوچستان نے 1374 ارب روپےمالیت کی زمین واگزارکرالی،جبکہ نیب ملتان نے 653 ارب روپے کی سرکاری زمین بحال کرائی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہاؤسنگ اسکیموں کے 1 لاکھ 15 ہزار متاثرین کو 180 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیاگیا.پہلی...
دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی۔ ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا، ایران مذاکرات بیک ڈور کوششوں سے ممکن ہوئے، مذاکرات کے لیے پاکستان اور ترکیے بیک ڈور کوششیں کررہے تھے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا بھی کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیے میں دوبارہ شروع ہوں گے، امریکا ایران جوہری مذکرات پانچ ادوار کے بعد مئی...
فائل فوٹو سینیٹ کمیٹی قانون و انصاف نے کیس فریقین کی رضا مندی سے ویڈیو، آڈیو ریکارڈنگ کی سفارش منظور کرلی۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر سرمد علی نے فیملی کورٹس ترمیمی بل پیش کیا۔سینیٹر سرمد علی نے سفارش کی کہ فیملی کورٹس میں جواب جمع کرانے کےلیے 30 کے بجائے 15 دن دیے جائیں، کیس کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے اور محفوظ رکھی جائے۔ سینیٹ اجلاس، علیم خان کی پلوشہ خان سے معذرت وفاقی وزیر مواصلات و نجکاری علیم خان نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان سے سینیٹ اجلاس میں معذرت کرلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2025 کی اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جو بے مثال مالی کامیابی، ادارہ جاتی بحالی اور جدید تکنیکی ترقی کی عکاس ہے۔ ڈپٹی چئرمین نیب سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر شاہ، ڈائریکٹر جنرل امجد مجید اولکھ نے نیب کی کارکرگی پہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ھوئےکہا کہ موجودہ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد کی قیادت میں نیب نے 6213 ارب روپے (62 کھرب 13 ارب روپئے) کی ریکارڈ ریکوری کی ہے جو کہ 1999 میں بیورو کے قیام سے اب تک کی سب سے بڑی سالانہ رقم ہے۔ اس سنگ میل کے حصول کے ساتھ ہی گزشتہ تین سالوں میں نیب کی...
بھارتی نیشنل کانگریس نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت پر امریکا کے ساتھ پیر کو طے پانے والے تجارتی معاہدے پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اس معاہدے کی تفصیلات کے بارے میں ملک کو اعتماد میں لے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے گفتگو کے بعد بھارت کے ساتھ ایک ’تجارتی معاہدے‘ کا اعلان کیا تھا، ٹرمپ کے مطابق، نئی دہلی نے روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور اس کے بدلے وینزویلا سے تیل خرید سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کے ناک رگڑنے کے بعد، ٹرمپ نے انڈیا کے لیے ٹیرف 18 فیصد کردیا کانگریس...
ماسکو (نیوز ڈیسک) روس نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس وینزویلا کی حکومت کی جانب سے اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، روس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وینزویلا کے ساتھ قریبی اور ہمہ جہت تعاون جاری رکھے گا۔ روسی وزارتِ خارجہ نے امریکا کی قیادت پر زور دیا کہ وہ وینزویلا کے قانونی طور پر منتخب صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو رہا کرے۔ روسی بیان کے مطابق 3 جنوری کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260203-01-6 تہران ( مانیٹر نگ ڈ یسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو ڈیڈ لائن دینے اور بصورت دیگر بڑے فوجی حملوں کی دھمکیوں کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق تازہ ترین پیشرفت میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا حکم جاری کردیا۔ایرانی صدر پزیشکیان نے ہدایت دی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری فائل پر مذاکرات شروع کیے جائیں۔یہ بات ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نیوز نے ایک رپورٹ میں بتائی جسے سرکاری اخبار ایران اور اصلاح پسند روزنامہ نے بھی شائع کیا۔تاہم اب تک مذاکرات کی تاریخ یا مقام کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو ڈیڈ لائن دینے اور بصورت دیگر بڑے فوجی حملوں کی دھمکیوں کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عالمی خبر رسں ادارے کے مطابق تازہ ترین پیشرفت میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ایرانی صدر پزیشکیان نے ہدایت دی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری فائل پر مذاکرات شروع کیے جائیں۔ یہ بات ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نیوز نے ایک رپورٹ میں بتائی جسے سرکاری اخبار ایران اور اصلاح پسند روزنامہ نے بھی شائع کیا۔ تاہم اب تک مذاکرات کی تاریخ یا مقام کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ قبل ازیں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ...
جنگ کی دھمکیوں اور فوجی مشقوں کی گھن گرج کے دوران بالآخر امریکا اور ایران نے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر امریکی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ مذاکرات رواں ہفتے ہی شروع کے لیے جائیں گے۔ امریکا اور ایران مذاکرات کے لیے ترکیہ، مصر اور قطر ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے انتظامات بھی کر رہے ہیں۔ جہاں ابتدائی طور پر امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار ملاقات کریں گے۔ فی الحال اس ملاقات کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا اور نہ ہی امریکا یا ایران کی جانب سے اس متوقع مذاکرات کی تصدیق یا تردید سامنے آئی ہے۔ قبل ازیں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے...
پاکستان کے ساتھ ایران کا گہرا برادرانہ تعلق ہے، محمد کریمی تودشکی - فوٹو: فائل کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں، ایران خطے میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد کریمی تودشکی کا کہنا تھا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھڑی تو اس سے مڈل ایسٹ اور قریبی ممالک متاثر ہوں گے۔ پاکستان مذاکرات کیلئے کوششیں کر رہا ہے، چاہتا ہے کوئی ایکشن نہ ہو: ایرانی سفیرپاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطہ موجود ہے، پاکستان نے کشیدگی...
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا وادی تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کیلئے چار ارب روپے کے فنڈز کی تفصیلات سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وادی تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کی سہولت کیلئے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ از دفتر معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ، حکومت خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا کہ 31 جنوری 2026 تک متاثرہ خاندانوں کی ٹرانسپورٹ اور دوران سفر خوراک پر 92 کروڑ روپے خرچ کئے، صوبائی حکومت نے تمام اخراجات کا مکمل آڈٹ ایبل ریکارڈ مرتب کر لیا گیا، مرتب ریکارڈ میں ضلعی انتظامیہ اور مقامی مشران کی تصدیق اور وصول کنندہ کے دستخط بمعہ شناختی کارڈ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے...
اسٹریٹیجک اعتبار سے انتہائی اہم جزیرہ نما ہاتھ سے جانے دینے کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ کی “بڑی حماقت” قرار دیے جانے کے بعد اس کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے چاگوس آئی لینڈز کو ماریشس کے حوالے کرنے سے متعلق معاہدہ فی الحال روک دیا ہے۔ لیبر حکومت نے دارالامرا میں اس معاملے پر بحث مؤخر کرتے ہوئے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق اگر یہ ڈیل مکمل طور پر ختم کی گئی تو یہ سر کیئر اسٹارمر کے دورِ حکومت کا پندرھواں یوٹرن ہوگا۔ چاگوس آئی لینڈز بحرِ ہند کے وسط میں واقع ایک اسٹریٹیجک جزیرہ نما ہے، جو ماریشس سے...
