امریکا ‘ایران مذاکرات آج مسقط میں ہوں گے‘ مارکو روبیو کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج جمعے کو عمان میں ہوں گے۔ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران نے استنبول کہہ کر مذاکرات کا مقام تبدیل کیا، امریکی مشیر سٹیو وٹکوف ملاقات کے لیے تیار ہیں، ایران کو بیلسٹک میزائلوں پر بات کرنا ہوگی۔دوسری جانب ایرانی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا سے صرف جوہری معاہدے پر بات چیت ہو گی، مذاکرات میں میزائل پروگرام شامل نہیں ہوگا، جوہری مذاکرات آج جمعے کو صبح 10 بجے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔
مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔