امریکا کا ایران کیساتھ جوہری مذاکرات سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کی ایرانی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایران کیساتھ جوہری مذاکرات سے انکار کر دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق ایران نے ترکیہ کے بجائے عمان میں مذاکرات کرانے کا مطالبہ کیا تھا ،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ جوہری مذاکرات کا منصوبہ بکھر رہا ہے۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہم نے ان سے کہا کہ یا تو ترکیہ مذاکرات ہوں گے یا بالکل کچھ نہیں ہو گا ، ہم نے مقام کی تبدیلی کی درخواست پر غور کیا، لیکن پھر اسے مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔
قبل ازیں خبر آئی تھی کہ ایران نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے امریکا کو رضامند کر لیا ہے ، جبکہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کیلیے سامنے آنا چاہتا ہے تو وہ رواں ہفتے بھی ملنے کیلئے تیار ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ امریکا ہمیشہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے لیے آمادہ رہا ہے لیکن یہ مذاکرات صرف ایران کے جوہری پروگرام تک محدود نہیں ہونے چاہئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
واشنگٹن:مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔
یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔
ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔