ڈونلڈ ٹرمپ دنیا سے جوہری ہتھیاروں کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، نائب امریکی صدر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں جوہری توازن بدلا تو سعودی عرب بھی اسی راستے پر چل سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امریکی صدر "جے ڈی وینس" نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرمپ" کی خارجہ پالیسی میں دنیا بھر سے جوہری ہتھیاروں کو کم کرنے کی کوشش کرنا شامل ہے۔ انہوں نے جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے ایران کے پُرامن موقف کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ تہران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے سامنے تمام آپشن موجود ہیں تاہم وہ سب سے بات کریں گے اور جہاں تک ممکن ہوا، غیر فوجی ذرائع استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔ جے ڈی وینس نے ان خیالات کا اظہار امریکی صحافی "میگن کلی" کو ایک پاڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر امریکی صدر اس نتیجے پر پہنچے کہ فوجی کارروائی ہی مسائل کا واحد حل ہے تو ہم زیادہ نہیں سوچیں گے۔ انٹرویو کے ایک حصے میں نائب امریکی صدر نے کہا کہ اگر خطے میں جوہری توازن بدلا تو سعودی عرب بھی اسی راستے پر چل سکتا ہے۔ جے ڈی وینس نے تفصیلات میں جائے بغیر، ایران کے بارے میں اظہار خیال کیا، لیکن ساتھ ہی یہ کہا کہ امریکی حکومت آج بھی جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تشویش میں مبتلا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ رکھنے والا ملک امریکہ، کیسے جوہری سرگرمیوں کو روکنے کی بات کرتا ہے۔ ویسے ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم برسانے کا مرتکب بھی امریکہ ہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نائب امریکی صدر نے کہا کہ
پڑھیں:
ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں اور انتخابی دستاویزات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست میاں آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں ثاقب چدھڑ کے کاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نااہلی کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے لہٰذا ان کی رکنیت برقرار رہنے یا نہ رہنے کے معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔درخواست گزار کے مطابق رکن اسمبلی پر ایک خاتون کو مہنگی گاڑیاں، قیمتی تحائف اور جائیداد بطور تحفہ دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ بن چکا ہے۔(جاری ہے)
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، اس لئے ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور زیر کفالت افراد کے تمام موجودہ اور سابقہ اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شفافیت اور احتساب کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ انتخابی اور مالی ریکارڈ تک رسائی ضروری ہے، تاکہ حقائق کی بنیاد پر معاملے کا جائزہ لیا جا سکے۔