لاہور ہائیکورٹ، بسنت، ریڈ زون میں میڈیکل کیمپس قائم کرنیکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ نےمحفوظ بسنت منانے کے حوالے سے ریڈ زون والے پارکس میں میڈیکل سہولیات کیمپ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نےمحفوظ بسنت منانے کےحوالے سے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے ریڈ زون میں واقع پارکس میں میڈیکل سہولت کیمپس قائم کرنےکاحکم دے دیا،عدالت نے بسنت کے موقع پر تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جسٹس ملک اویس خالد نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئےکہا کہ بسنت فیسٹیول کے دوران تمام متعلقہ فریقین عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ عدالت نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی،۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔