بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا؛ علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے لاہور میں بسنت منائی جا رہی ہے اور بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ لگتا ہے ججوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں، ان کی شکلوں پر لکھا ہے وہ بے بس ہیں، غریب پولیس والوں کو زبردستی عدالت میں جھوٹ بلوایا جا رہا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ لوگوں کو عدالتوں سے انصاف کی توقع ہوتی ہے لیکن پیغام دیا جا رہا ہے موجودہ سسٹم میں عوام کی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، ہم بھی عدالتوں میں پیش ہوکر وقت گزار لیتے ہیں، مجھے معلوم ہے انہوں نے سزا ہی دینی ہے۔
مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا
انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کو بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، عمران خان وجہ سے ان کو لاہور میں بسنت منائی جا رہی ہے، بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام پارلیمینٹیرینز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔
عمران خان کی صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عاصم یوسف بانی کا میڈیکل چیک اپ کریں، میرا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے میں کوئی پٹیشن عدالت میں نہیں کرسکتی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے زبان دی تھی میڈیکل رپورٹ فیملی کو دی جائے گی لیکن ہمیں ابھی تک کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں ملی ہے۔
پھلوں کی آج کی ریٹ لسٹ -04 فروری، 2026
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت اور مشال یوسفزئی کی ڈیوٹی لگی ہے کہ لوگوں کی توجہ ہٹاؤ۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بیرون ملک جانے کے لیے میں تین عدالتوں میں گئی ہوں، فنڈ ریزنگ کے لیے میں نے بیرون ملک ضرور جانا تھا لیکن عدالت نے میری درخواست خارج کردی۔علیمہ خان نے بتایا کہ کل بشریٰ بی بی کی بیٹی نے ملاقات کے بعد فون پر بتایا بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ دو ہفتوں تک بلرڈ تھی، بیرسٹر گوہر خان سے بھی کل میری بات ہوئی تھی، ہم چاہتے ہیں ہمارا اپنا ڈاکٹر عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرے، یہ لوگ ہمیں میڈیکل رپورٹ کیوں نہیں دے رہے ہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مستحق خاندانوں کیلئے مفت موبائل سم فراہم کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ 8 فروری سے توجہ ہٹانے کی بھرپور کوشش ہو رہی ہے، اچکزئی صاحب نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے پہلے بانی کی آنکھ ذاتی معالجین سے معائنہ کرائیں، بانی کی آنکھ میں اگر مسئلہ تھا تو وہ کہاں جاتا اسپتال ہی چلا جاتا۔عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ ہم نے جب بھی بانی سے ان کی طبیعت سے متعلق پوچھا وہ ہر چیز کو ہلکا لیتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے عمران خان کی جائے گا
پڑھیں:
ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔