راولپنڈی:

سینٹرل جیل اڈیالہ کے قریب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کے قریب ایک مسلح شخص کی موجودگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس نے حراست میں لیے جانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق پولیس ڈیوٹی پر موجود تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر ارکان اسمبلی کے قریب ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو قابو کیا، جس نے اپنا نام عارف بتایا اور بتایا کہ وہ ملتان کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں

اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا ختم، علیمہ خان واپس روانہ

اس موقع پر مشتبہ شخص کی تلاشی بھی لی گئی، جس پر اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور 4 گولیاں برآمد ہوئیں۔

متن کے مطابق ملزم مذکورہ پستول کے متعلق کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہیں  کر سکا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا