اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فارن فنڈنگ کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان جمع کرا دیا، تفتیشی افسر نے کہاکہ میری طرف سے چالان مکمل کرکے حکام کے سپرد کردیاگیا، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی جانب سے قانونی طریقہ کار جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی ا ور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،ایف آئی اے کی جانب سے کیس کا چالان مکمل کرلیاگیا، بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے سماعت کی۔

فارن فنڈنگ کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیدیا، تفتیشی افسر نے کہاکہ میری طرف سے چالان مکمل کرکے حکام کے سپرد کردیاگیا، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی جانب سے قانونی طریقہ کار جلد مکمل کرلیا جائے گا، چند روز میں طریقہ کار مکمل ہونے پر چالان باقاعدہ عدالت میں جمع ہو جائے گا، عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی کردی ۔

پشاور: بلدیاتی نمائندگان کا 11 فروری کو احتجاجی دھرنے کا فیصلہ

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فارن فنڈنگ کیس تفتیشی افسر نے چالان مکمل عدالت میں

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔

دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا