data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص (جسارت نیوز)نارا کینال کی مختلف شاخوں کے ذریعے واٹر سپلائی اسکیموں کو فراہم کیا جانے والا پانی انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جمڑاؤ کینال میں موجود پانی کا ٹی ڈی ایس لیول 350 سے زائد پایا گیا ہے۔میرپورخاص میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں جمڑاؤ کینال میں پانی موجود ہے اور آج (کل) سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی اسکیم کے لیے جرواری شاخ میں پانی چھوڑا جائے گا یہ بات ایکسیئن معاذ آرائیں نے بتائی دوسری جانب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جمڑاؤ کینال میں چھوڑا گیا پانی انسانی جانوں کے لیے نقصان دہ ہے ٹی ڈی ایس ٹیسٹ کے بعد واضح ہوا کہ موجودہ پانی پینے کے قابل نہیں اسی لیے چند دن انتظار کے بعد یہ پانی تالابوں میں ذخیرہ کیا جائے گا یہ بات جواد احمد، واٹر سپلائی انچارج نے بتائی۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر کی 12 لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی اسکیموں کو نارا کینال کی مختلف شاخوں سے آنے والا پانی انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر پایا گیا ہے سالانہ وارہ بندی کے بعد جب واٹر سپلائی اسکیموں کے لیے فراہم کیے جانے والے پانی کے نمونے ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ پانی کا ٹی ڈی ایس لیول 350 سے زیادہ ہے جو انسانی جانوں کے لیے نہایت خطرناک ہے۔پینے کے پانی کے ٹی ڈی ایس معیار کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی ادار? صحت (WHO) کے مطابق دریاؤں کے پانی میں ٹی ڈی ایس لیول 50 سے 250 تک محفوظ سمجھا جاتا ہے، جبکہ 250 سے زیادہ لیول انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے زیر زمین پانی (کنوؤں کا پانی) کے لیے ٹی ڈی ایس لیول 50 سے 300 محفوظ، 300 سے 500 قابلِ قبول جبکہ 500 سے زائد انتہائی خطرناک تصور کیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق میرپورخاص کے چند علاقوں کے علاوہ شہر کے بیشتر علاقوں میں زیر زمین پانی کھارا ہے اور اس کا ٹی ڈی ایس لیول 550 سے 700 تک ہے جو انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے تاہم پانی کی قلت کے باعث شہری زیر زمین پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس کے نتیجے میں جگر سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔سالانہ وارہ بندی کی وجہ سے میرپورخاص شہر کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی اسکیموں میں پانی کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے جس کے باعث شہر کے 75 فیصد علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے اور شہر میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔شہریوں نے میئر میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے شاخوں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے رابطہ کرنے پر جمڑاؤ کینال کے ایکسیئن معاذ آرائیں نے بتایا کہ وارہ بندی کے بعد جمڑاؤ کینال میں پانی پہنچ چکا ہے اور شہر کے 50 فیصد سے زائد علاقوں کو پانی فراہم کرنے والی سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی اسکیم کو آج (کل) سے پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی جس سے پانی کی قلت ختم ہو جائے گی۔دوسری طرف واٹر سپلائی اسکیم کے انچارج جواد احمد نے بتایا کہ جمڑاؤ کینال میں پانی آ چکا ہے لیکن واٹر سپلائی اسکیم کو پانی فراہم کرنے والی جرواری شاخ میں تاحال پانی کا اخراج نہیں ہو سکا۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پانی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی اسکیموں واٹر سپلائی اسکیم انسانی صحت کے لیے پینے کے پانی کینال میں میں پانی پانی کا پانی کی ہے اور پانی ا کے بعد گیا ہے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف