آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ، مریم نواز کا برآمد کیلئے وزیراعظم سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح صوبے میں آلو کی 12 ملین میٹرک ٹن تاریخی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلو کی ریکارڈ فصل ہونے پر وزیر اعظم سے برآمدات کی اجازت طلب کر لی تاکہ کسانوں کو بہتر معاوضہ مل سکے، پنجاب حکومت اور قازقستان کے درمیان زرعی اشتراک کے عملی اقدامات جاری ہیں جبکہ قازقستان کے وفد اور پنجاب حکومت کے درمیان آلو کی برآمد سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آلو کی برآمدات کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے، آلو کی برآمدات کے لیے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے، جس میں قازقستان پہلا قدم ہے، جبکہ جلد مزید بین الاقوامی زرعی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں آلو کی ریکارڈ پیداوار کو کوڑیوں کے بھاؤ بکنے نہیں دیا جائے گا اور کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلانے کے لیے پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آلو کی بمپر کراپ کسانوں کے لیے پریشانی نہیں بلکہ خوشحالی کا پیغام ثابت ہو گی اور حکومت کسان دوست پالیسیوں کے ذریعے زرعی شعبے کو مزید مضبوط بنائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت مریم نواز آلو کی کے لیے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔