انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ 10ویں بار فائنل میں جگہ بنالی۔ یہ میچ بدھ کے روز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا۔

افغانستان کی جانب سے دیے گئے 311 رنز کے بڑے ہدف کو بھارت نے محض 41.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جو انڈر 19 مینز ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑا کامیاب تعاقب بھی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارت کی کامیابی کی بنیاد اوپنرز آرون جارج اور ویبھو سوریہ ونشی نے رکھی، جنہوں نے صرف 9.

3 اوورز میں 90 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کی۔ ویبھو سوریہ ونشی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 68 رنز اسکور کیے، جن میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

سوریہ ونشی کے آؤٹ ہونے کے بعد آرون جارج اور کپتان آیوش مہاترے نے 114 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جس نے میچ افغانستان کی پہنچ سے دور کردیا۔ مہاترے 59 گیندوں پر 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

آرون جارج نے اپنی اننگز جاری رکھتے ہوئے شاندار سینچری اسکور کی اور بعد ازاں ویہان ملہوترا کے ساتھ 96 رنز کی ایک اور اہم شراکت قائم کی۔ جارج 104 گیندوں پر 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جن میں 15 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ویہان ملہوترا 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے نورستانی عمرزئی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت 4 روزہ جنگ: انڈیا نے لڑائی سے جان چھڑانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مدد لی، ’دی ہندو‘ کے اہم انکشافات

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ اوپنرز نے 53 رنز کی محتاط شراکت سے اننگز کا آغاز کیا۔ فیصل شینوزادہ اور خالد احمدزئی کے درمیان 64 رنز کی شراکت قائم ہوئی، خالد احمدزئی نے 31 رنز بنائے۔ بعد ازاں فیصل شینوزادہ اور عزیراللہ نیازئی کے درمیان 148 رنز کی شاندار شراکت نے افغانستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

فیصل شینوزادہ 93 گیندوں پر 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ عزیراللہ نیازئی نے 86 گیندوں پر ناقابلِ شکست 101 رنز اسکور کیے، جن میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ بھارت کی جانب سے کنشک چوہان اور دیپیش دیویندرن نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ افغانستان بھارت ہرارے

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ افغانستان بھارت شراکت قائم گیندوں پر شامل تھے ورلڈ کپ رنز کی

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی