data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گوانگزو :جدید دور میں جہاں انسان وقت کی بچت اور سہولت کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے، وہیں بلند و بالا عمارتوں میں لفٹس روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے تیز ترین لفٹ کہاں موجود ہے اور یہ کس رفتار سے مسافروں کو منزل تک پہنچاتی ہے؟ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کی تیز ترین لفٹ چین کے شہر گوانگزو میں واقع سی ٹی ایف فنانس سینٹر میں نصب کی گئی ہے، جس نے رفتار کے میدان میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یہ انتہائی جدید لفٹ جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی ہیٹاچی (Hitachi) نے تیار کی ہے، جو اپنی غیر معمولی رفتار اور جدید حفاظتی نظام کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اس لفٹ کی رفتار تقریباً 1,260 میٹر فی منٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ تقریباً 75.

6 کلومیٹر فی گھنٹہ کے برابر بنتی ہے۔ یہ رفتار ایک عام شہری کار کے مساوی سمجھی جاتی ہے جو اسے دنیا کی عام لفٹوں سے کئی گنا زیادہ تیز بناتی ہے۔

سی ٹی ایف فنانس سینٹر میں نصب یہ لفٹ تقریباً 440 میٹر کی بلندی تک جاتی ہے اور چند ہی سیکنڈز میں مسافروں کو نچلی منزل سے بالائی منزل تک پہنچا دیتی ہے، اس تیز رفتار لفٹ کے لیے خصوصی ایروڈائنامک ڈیزائن، جدید موٹر سسٹم اور دباؤ کو متوازن رکھنے والی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ مسافروں کو سفر کے دوران کسی قسم کی تکلیف محسوس نہ ہو۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس لفٹ کو دنیا کی تیز ترین لفٹ قرار دیتے ہوئے باضابطہ طور پر ریکارڈ میں شامل کیا ہے، مستقبل میں شہروں میں بلند عمارتوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ اس طرح کی تیز رفتار اور محفوظ لفٹس کی مانگ مزید بڑھے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تیز ترین لفٹ دنیا کی کی تیز

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس