امریکا کیساتھ مذاکرات فی الحال ختم؛ ایرانی وزیر خارجہ نے پوری روداد سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
امریکا کیساتھ مذاکرات فی الحال ختم؛ ایرانی وزیر خارجہ نے پوری روداد سنا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز
مسقط(آئی پی ایس )عمان کی میزبانی میں ہونے والے جوہری مذاکرات میں ایران کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی جب کہ امریکی وفد کی قیادت ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی نے کی۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمان میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات فی الحال ختم ہو گئے۔ آج مذاکرات کے 2 دور ہوئے تھے۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کے لیے دھمکیوں یا دبا سے اجتناب سب سے ضروری امر ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے آج ہونے والے مذاکرات میں اپنا یہ نقطہ واضح طور پر اٹھایا اور توقع رکھتے ہیں کہ اس پر عمل کیا جائے تاکہ مذاکرات جاری رہ سکیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات مثبت ماحول میں ہوئے اور دونوں طرف کے خیالات اور خدشات کا تبادلہ کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ اگر ہم اسی طرح مثبت راستے پر چل سکیں تو جوہری مذاکرات کے حوالے سے ایک مثبت فریم ورک تک پہنچنا ممکن ہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید بتایا کہ اگلے مذاکرات کی تاریخ عمان میں اپنے ہم منصب سے مشاورت کے بعد طے کی جائے گی۔مذاکرات کے کامیاب ہونے کے لیے پر اعتماد فضا کے ہونے کو ضروری قرار دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے جون میں ایران پر ہونے والے اسرائیلی اور امریکی حملوں کا زکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران کے 3 جوہری مقامات پر حملے کے بعد پیدا شدہ اعتماد کی کمی کو دور کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامام بارگاہ دھماکا بی ایل اے کی دہشتگردی ہے، حملہ آور کی افغانستان کی ٹریول ہسٹری مل گئی، وزیر مملکت داخلہ امام بارگاہ دھماکا بی ایل اے کی دہشتگردی ہے، حملہ آور کی افغانستان کی ٹریول ہسٹری مل گئی، وزیر مملکت داخلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بسنت پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان پاک جاپان دوستی کے 74 سال مکمل؛ سفیر کا تعاون کے فروغ کا اعادہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی: وزیر دفاع کا اسلام آباد خودکش حملے پر ردعمل عمران خان کی دائیں آنکھ متاثر، پمز اسپتال کی تازہ میڈیکل رپورٹ اہل خانہ کو موصول دہشتگردی کے خلاف کسی نرمی یا ابہام کی اجازت نہیں دیں گے، حکومتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایرانی وزیر خارجہ نے
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔