data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجتُہ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بزدلانہ اور ظالمانہ کارروائی کا جواب ریاست پوری قوت اور مکمل عزم کے ساتھ دے گی، مسجد میں عبادت کے دوران نمازیوں کو شہید کرنے والے دین، انسانیت اور وطن کے کھلے دشمن ہیں اور انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشت گرد کے افغانستان آنے جانے کے شواہد سامنے آ چکے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اس دہشت گردی کے تانے بانے سرحد پار سے جڑے ہوئے ہیں، ابتدائی تحقیقات میں بھارت اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے شواہد بھی مل رہے ہیں، جو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک منظم سازش کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

وزیرِ دفاع کے مطابق سیکیورٹی گارڈز نے مشکوک شخص کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی اور اسے چیلنج کیا، جس پر حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی، خودکش حملہ آور بعد ازاں نمازیوں کی آخری صف میں پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ایک عبرت ناک شکست کے بعد اب براہِ راست جنگ لڑنے کی ہمت کھو چکا ہے اور اسی لیے وہ اپنی پراکسیوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، دشمن عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے حملوں سے پاکستان کو کمزور کیا جا سکتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ قوم ایسے واقعات کے بعد مزید متحد اور مضبوط ہو جاتی ہے۔

وزیرِ دفاع نے زور دے کر کہا کہ ریاست پاکستان اس جنگ کو پوری سنجیدگی سے لے رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، اس حملے میں ملوث تمام عناصر، سہولت کاروں اور پس پردہ منصوبہ سازوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہداء کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں 31 افراد شہید جبکہ متعدد نمازی زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکا مسجد و امام بارگارہ خدیجتُہ الکبریٰ میں اس وقت ہوا جب خودکش حملہ آور نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں، جس کے بعد شدید خوف و ہراس پھیل گیا،واقعے کے فوراً بعد پولیس، فوج اور رینجرز کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتالوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ ہے اور متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور عوامی و سیاسی حلقوں کی جانب سے اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام آباد خواجہ آصف کے بعد ہے اور

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار