دہشتگردی کے خلاف کسی نرمی یا ابہام کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کی امام بارگاہ میں جمعے کے روز ہونے والے خود کش دھماکے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں دھماکے کی تفصیلات، ریسکیو آپریشن اور دہشت گرد کے پس منظر سے آگاہ کیا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ دھماکہ 42 سالہ شخص نے کیا، جو افغان شہری نہیں، لیکن اس کا افغانستان کا سفر متعدد مرتبہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 31 افراد شہید اور متعدد سو سے زائد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیمیں 10 سے 12 منٹ میں موقع پر پہنچیں اور فوری طور پر اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ دھماکے کا مقصد سافٹ ٹارگٹس جیسے بازار، اسکول، مساجد، امام بارگاہیں اور بینک تھے۔ اس حملے میں آئی جی اسلام آباد کے فرسٹ کزن بھی شہید ہوئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کا پیٹرن ایک جیسا ہے: مذہبی بنیاد پر دہشت گردی، صوبائی بنیاد پر دہشت گردی، اور بلوچ شدت پسندوں کی منصوبہ بندی شامل ہے۔وزیر مملکت نے وضاحت کی کہ دہشت گرد نے حملہ پچھلے ایک ہفتے میں پلان کیا تھا لیکن اس کا نقصان ان کے توقع سے زیادہ ہوا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت کسی نرمی یا ابہام کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ، کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد خود موقع پر موجود رہے اور طلال چوہدری نے بھی وزیراعظم و وزیر داخلہ کے احکامات پر فوری طور پر پی ایم ایس ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ امام بارگاہ کے منتظمین کی جرات مندانہ خدمات اور پاکستان کے جذبے نے فورس کے حوصلے کو بڑھایا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمان مذاکرات؛ ایران کا ابتدائی منصوبہ امریکا تک پہنچا دیا گیا عمان مذاکرات؛ ایران کا ابتدائی منصوبہ امریکا تک پہنچا دیا گیا خود کش بمبار نے افغانستان سے تربیت حاصل کی،حال ہی میں سرحد پار سے آیا تھا،حکومتی ذرائع اسلام آباد دھماکہ: برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کا اظہار مذمت اسلام آباد میں دھماکہ، رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو کی شدید مذمت وزیر اعظم نے ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ایچ ای سی پاکستان مقرر کردیا ،عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا آٹھ فروری احتجاج؛ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل