اسلام آباد میں امام بارگاہ کے گیٹ پر دھماکا، کئی افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک امام بارگاہ کے گیٹ پر شدید دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
نجی تی وی کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ کے گیٹ پر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔
امدادی ٹیموں نے جائے وقوع سے زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جب کہ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دریں اثنا اسلام آباد کے اسپتالوں پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے میں بھی ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔
واقعے سے متعلق دستیاب ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد زخمی دور تک جا گرے جس سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔