سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ سفارتکاری میں داخل ہوا ہے، لیکن اپنے حقوق پر مضبوطی سے قائم رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران گذشتہ ایک سال کے تجربات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھلی آنکھوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام پر زور دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ سفارتکاری میں داخل ہوا ہے، لیکن اپنے حقوق پر مضبوطی سے قائم رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران گذشتہ ایک سال کے تجربات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھلی آنکھوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وعدوں کی پاسداری لازم ہے، برابری، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات محض الفاظ نہیں بلکہ کسی بھی پائیدار معاہدے کی بنیاد ہیں۔ 

یاد رہے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہو رہے ہیں، جہاں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں، جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج ملکی دفاع کے لیے سفارتکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی ماہر، اسٹریٹیجک مذاکرات کار ہیں، عباس عراقچی کو اعلیٰ ترین فیصلہ سازوں، فوج اور انٹیلی جنس اداروں کا اعتماد حاصل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ایران ساتھ مذاکرات عباس عراقچی کے ساتھ

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت