کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے دوران پاک فوج نے عوام کی حفاظت اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات کیے، جس پر متاثرہ شہریوں کی جانب سے پاک فوج کی جرات، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے ان واقعات میں پاک فوج نے فوری رسپانس دیتے ہوئے زخمیوں کو محفوظ مقامات سے نکالا، ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتالوں تک منتقل کیا اور انہیں طبی سہولیات فراہم کیں۔

نوشکی، بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک متاثرہ لڑکی نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے بتایا کہ رات تقریباً چار بجے بلوچی لباس پہنے دو دہشتگردوں نے ان کے گھر پر حملہ کیا اور پورے خاندان کو نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق پاک فوج نے بروقت موقع پر پہنچ کر ان کی جان بچائی اور انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں بہترین طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔

اسی طرح گوادر، بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک زخمی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے انہیں محفوظ طریقے سے ایمبولینس میں اسپتال پہنچایا اور دورانِ علاج ان کا بھرپور خیال رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاک فوج بروقت نہ پہنچتی تو جانی نقصان کا خدشہ بہت زیادہ تھا۔

متاثرہ خاندانوں نے پاک فوج کے فوری اور مؤثر ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور وہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

علاقے کے مکینوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں وہ ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے اور بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار