پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ فروخت میں 3 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 9.67 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.41 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری میں 1.
دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دسمبر میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 4.50 ملین ٹن پٹرول، 4.24 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.26 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.37 ملین ٹن پٹرول، 4.06 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.41 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ پٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب تین اور چار فیصد کا اضافہ جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پی ایس او کے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 4.07 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 4.28 ملین ٹن کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.80 ملین ٹن جبکہ حسکول کے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.30 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی